جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کون سی حدیث مبارکہ شئیر کردی؟
عمران خان کی سابقہ پہلی اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اپنے مہذب اور شائستہ لب و لہجے کی وجہ سے پاکستانیوں میں آج بھی مقبول ہیں۔ جمائما کی سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹس می
کوئی نہ کوئی مثبت پیغام پوشیدہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں پاکستانی انھیں فالو کرتے ہیں۔ اسی رویت کو قائم رکھتے ہوئے جمائما نے ٹوئٹر پر ایک خوبصورت حدیثِ مبارکہ شئیر کی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ جمائما نے کون سی حدیث شئیر کی۔
پڑوسیوں کے حقوق پر مبنی ایک اسلامی اسکالر کا خطاب شئیر کرتے ہوئے جمائمہ حدیث مبارکہ لکھتی ہیں
کہ “حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ وہ ہم میں سے نہیں جس کا پڑوسی اس کے ہاتھ اور زبان کے نقصان سے محفوظ نہ ہو“
ساتھ ہی جمائما نے مختلف مذاہب کے درمیان کام کرنے پر اعزاز یافتہ امام شخ ابراہیم موگرہ کی ویڈیو شئیر کی جو ایک چرچ میں خطبہ دے رہے تھے۔
امام صاحب اپنے خطبے میں پڑوسیوں کے حقوق کے بارے میں بتا رہے تھے جس کی مناسبت سے جمائما نے حدیث مبارکہ بھی شئیر کی۔