ایک ساتھ 9 بیٹوں کی پیدائش ۔۔ باپ ڈیلیویری روم کے باہر کیوں رو پڑا؟ ویڈیو دیکھیں
ایک سے زائد بچوں کی پیدائش والدین کیلئے جہاں دگنی خوشیاں لے کر آتی ہے
وہیں ایک معجزہ بھی ہوتی ہے کیونکہ ایک ساتھ 5، 6، 7 یا 9 بچے پیدا ہونا کسی بڑے معجزے سے کم نہیں ہے۔
آج کل ایسی خبریں ہم سنتے ہی رہتے ہیں کہ کسی کے 4 بچے ایک ساتھ پیدا ہوئے تو کسی کے ہاں 9 مگر ان میں سے کم ہی بچے زندگی کی جانب روآں دواں ہوتے ہیں، زیادہ تر ابدی نیند سو جاتے ہیں۔
فلپائن میں ایک خاتون کے ہاں ایک ساتھ 9 بیٹوں کی پیدائش ہوئی جس کی ویڈیو ایک کانٹینٹ کریٹر نے اپنے پیج پر شیئر کرتے ہوئے بتایا
کہ ان کے تمام بچے صحت مند ہیں۔ بچوں کی پیدائش کے بعد ان کے والد رو پڑے کیونکہ ڈاکٹر نے انہیں پہلے ہی خبردار کیا تھا
کہ کسی بھی وقت کچھ بھی معاملات ہوسکتے ہی، لہٰذا آپ تیار رہیں۔
یہ جذباتی لمحات دیکھ کر شاید ہر باپ کی آنکھوں میں آنسو ضرور آتے ہیں کیونکہ اولاد کی خوشی ناقابلِ بیان ہے۔