اداکارہ ماہرہ خان کو ہندوستان سے شادی کی پیشکش آگئ۔ ماہرہ خان کشمکش میں۔۔
کراچی () پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت پوری دنیا میں مقبول ہیں۔ ماہرہ خان اپنے مداحوں کے
ساتھ اکثر آن لائن سوالات و جوابات کے سیشن رکھتی ہیں اسی طرح کے ایک سیشن میں بھارتی مداح نے ماہرہ خان کو شادی کی پیش کش کردی۔
ماہرہ خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ سے متعلق ٹوئٹر پر سوالات و جواب کا ایک سیشن رکھا۔ ماہرہ کے مداحوں نے ان کی ذاتی زندگی کے علاوہ ان کی پسندیدگی کے حوالے سے بھی کئی سوالات پوچھے۔
ایک بھارتی مداح نے ماہرہ کو شادی کی پیشکش کرنے کی اجازت مانگی جس پر اداکارہ نے انہیں پیار سے کہا کہ آپ کو کیا چیز اب تک روکے ہوئے ہے؟ آپ پروپوز کردیں لیکن میرا جواب ہمیشہ کی طرح وہی ہوگا۔
ایک اور صارف نے سوال کیا کہ اگر آپ کو اداکار جونی ڈیپ، ٹام کروز اور لیونارڈو ڈی کیپریو میں سے کسی ایک کے ساتھ شادی کرنے،
کسی ایک کو قتل کرنے اور کسی ایک کے ساتھ ڈیٹ کرنے کا موقع ملتا تو آپ کس کے ساتھ کیا کرتیں؟
جواب میں ماہرہ نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملتا تو میں لیونارڈو کے ساتھ شادی کرتی، اس کے علاوہ ٹام کروز اور جونی ڈیپ کو ڈیٹ کرتی۔