کبھی تابوت پر مکڑی رینگنے لگی تو کبھی قوس قزح نکل آئی۔۔ ملکہ کی تدفین کے دن پیش آنے والے عجیب و غریب واقعات
حیرت انگیز طور پر ملکہ کی تدفین کے بعد آسمان پر دوہری قوس قزح نکل آئی۔ بکھنگم پیلس اور ویسٹ منسٹر ایبے پر یہ دھنک سورج کے غروب ہونے کے بعد نمودار ہوئی۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تقریب
مشہور برطانوی صحافی اینیلیس نیلسن نے اس خوبصورت منظر کی تصاویر بنائیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تقریب کے بعد دکھنے والا خوبصورت قدرتی منظر ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے ملکہ کے انتقال کے بعد جب برطانیہ کا جھنڈا نیچے کیا گیا اس وقت بھی قوس قزح نمودار ہوئی تھی۔
بن بلائے مہمان کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا۔ لیکن ایسی تقریب کا بن بلایا مہمان بننا کافی مشکل ہے جسے پوری دنیا دیکھ رہی ہو اور اس تقریب کی تیاریوں میں کوئی کسر نہ چھوڑی گئی ہو۔
البتہ اس مشکل کو آسان کیا ایک ننھی سی مکڑی نے جس نے نہ صرف ملکہ کے جنازے میں شرکت کی بلکہ ان کے تابوت پر رکھے تاج تک پہنچ گئی۔ آپ بھی دیکھیں
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گارڈز ملکہ کا تابوت چرچ میں پہنچا رہے ہیں۔ ملکہ کے تابوت پر ان کا قیمتی ہیروں جڑا تاج، پھولوں کا
گلدستہ اور چھڑی رکھی ہوئی ہے۔ وہیں ایک سفید رنگ کا کارڈ بھی رکھا ہوا ہے جس پر مکڑی صاحبہ چہل قدمی کررہی ہیں۔
سخت سیکورٹی کے باوجود مکڑی تابوت تک کیسے پہنچی؟
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ کارڈ ملکہ کے بیٹے اور اب ملک کے بادشاہ چارلس کی جانب سے لکھا گیا تھا۔ جانے صفائی اور سیکورٹی کے اتنے سخت انتظامات کے باوجود مکڑی چرچ تو چرچ، ملکہ کے تابوت تک کیسے پہنچ گئی۔