چند لمحوں کی بھول
ہر شخص کی زندگی میں کچھ مناظر ناقابل فراموش ہوتے ہیں ۔ایسا ہی ایک منظر میں نے کوئی تیس سال پہلے دیکھا ۔
میں کسی دوست کو دیکھنے سروسز ہسپتال لاہور کے ایمرجنسی وارڈ میں گیا ۔تین عورتیں ننگے سر اور ننگے پاؤں بھاگتے ہوئے وہاں پہنچی
۔ایک عورت کے ہاتھوں میں تقریبا ڈیڑھ برس کی ایک خوبصورت بچی تھی ۔وہ پانی سے بھری بالٹی میں ڈوب گئی تھی
۔وہ بے سد ھ تھی اور بالکل رسپانس نہیں کر رہی تھی ۔ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچی کا معائنہ کیا۔ بچی کی ماں سینئر ڈاکٹر کی طرف دیکھ رہی تھی
۔جاننا چاھتی تھی کہ معائنے کے بعد ڈاکٹر کا سر نفی میں ہلتا ہے یا اثبات میں۔ڈاکٹر نے مکمل مایوسی کے ساتھ نفی میں سرہلایا تھا
۔وہ چلائی تھی ڈاکٹر صاحب صحیح طرح دیکھیں آپ نے صحیح طرح نہیں دیکھا ۔
اس کا یہ درد بھرا فقرہ آج تک میرے کانوں میں گونجتا ہے
۔اللہ تعالی ہم سب کو ایسے صدمات سے بچائے ۔چند لمحوں کی بھول معصوم بچوں کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتی ہے ۔