in

خلاء میں اذان کی آواز آ رہی تھی، لیکن کعبے کی سمت کیسے پتہ چلی؟ مسلم خلاء باز نے جب پہلی بار نماز پڑھی تو کیسا لگا؟

خلاء میں اذان کی آواز آ رہی تھی، لیکن کعبے کی سمت کیسے پتہ چلی؟ مسلم خلاء باز نے جب پہلی بار نماز پڑھی تو کیسا لگا؟

عام طور پر یہی خیال کیا جاتا ہے کہ خلاء میں انسان اڑتا ہی رہتا ہے، کھانا بھی اڑتے ہوئے کھاتا ہے، کام بھی اڑتے ہوئے کرتا ہے، لیکن ایک خلاء باز ایسا بھی ہے جو اس خاموش ماحول میں نماز پڑھ رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک خلاء باز کی ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں وہ بڑے ہی پُر سکون ماحول میں نماز ادا کر رہا ہے۔

ملیشیاء سے تعلق رکھنے والے خلاء باز ڈاکٹر شیخ مظفر شکور کا شمار ان خلاء بازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے منفرد انداز سے سب کی توجہ حاصل کی۔

ان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں وہ خلاء میں نماز ادا کر رہے ہیں، خلاء میں جہاں سکون ہی غالب ہوتا ہے، تنہائی کا دور دوراں ہوتا ہے اور ساتھ ہی زمینی کشش نہیں ہوتی ہے، جس کی وجہ سے انسان ہوا میں اڑتا رہتا ہے۔

ایسے میں اگرچہ ڈاکٹر مظفر نے نماز پڑھی اور خلائ کے پُر سکون ماحول نے کافی سکون دیا، مگر اڑتے اڑتے نماز پڑھنا اہیں کچھ حد تک مشکل صورتحال میں ڈال رہا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خلاء باز بڑے ہی مطمئن انداز میں لیکن جلدی جلدی نماز ادا کر رہے ہیں۔ عین ممکن ہے وہ نماز پڑھتے ہوئے خود کو سنبھال نہیں پا رہے ہوں۔

ڈاکٹر مظفر شکور بتاتے ہیں کہ میں اسلامی دنیا کا نواں مسلمان خلاء باز ہوں خو خلاء میں گیا، جبکہ وہ بتاتے ہیں کہ خلاء میں جانے کا کو وقت تھا، اس وقت دنیا رمضان چل رہے تھے، تو خلاء میں میں نے روزے بھی رکھے۔

جبکہ خلاء باز بتاتے ہیں کہ میں نے خلاء میں ایک قدرت کا کرشمہ بھی دیکھا، میں نے اسپیس اسٹیشن میں اذان کی آواز بھی سنی تھی، جو دیگر خلاء باز ساتھیوں کو نہیں سنائی دے رہی تھی، جبکہ نماز بھی پانچوں وقت کی پڑھ رہے تھے۔

لیکن ڈاکٹر شیخ مظفر شکور کو نماز کے لیے ایک مسئلہ درپیش تھا، نماز پڑھتے ہوئے خلاء میں سمت تبدیل ہوتی رہتی ہے، یعنی کعبہ کی سمت بھی تبدیل ہوتی رہتی ہے، جس کی وجہ سے خلاء باز کو نماز کے لیے کعبے کا رخ کرتے ہوئے مشکل پیش آ رہی تھی۔

لیکن اس کے حل کے لیے ملیشیاء کے نیشنل فتویٰ کونسل نے ایک فتویٰ دیا جس کے مطابق قبلہ کی سمت خلاء میں خلاء باز کے لیے موجود امکانات کی بنیاد پر ہوگی۔ جبکہ ایک خلاء باز کو کچھ چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا، جن میں کعبہ، کعبے کی سمت، زمین، اور کہیں بھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیٹیوں کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھ رہا ہوں ۔۔ بیٹوں جیسا ہی سب کچھ بیٹیوں کو بھی ملنا چاہیے، شعیب اختر کا پیغام وائرل

ﺭﺣﻤﺖِ ﻋﺎﻣﮧ ﮐﺎ ﮐﺮﺷﻤﮧ