in

’’عمران کے ساتھ ہونے پر ’دوست‘ خفا ہیں ۔۔۔۔‘‘ شیخ رشید نے مُقتدر حلقوں کے لیے اہم پیغام جاری کر دیا

’’عمران کے ساتھ ہونے پر ’دوست‘ خفا ہیں ۔۔۔۔‘‘ شیخ رشید نے مُقتدر حلقوں کے لیے اہم پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد عمران خان کا ساتھ دینے پر خفا ہونے والے دوست چھوڑنے کو تیار ہیں،شیخ رشید کہتے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ ہونے پر دوست خفا ہیں تو ان سے معذرت خواہ ہوں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سے ستائے ہوئے لوگ پریشان

ہیں، قومی سلامتی کے اداروں کو چاہیے کہ صاف و شفاف الیکشن کروائیں، صاف و شفاف الیکشن ہو تو ملک میں سکون ہو، اکتوبر کے مہینے میں نئے الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں

عمران خان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، عمران خان نے ان کو غدار نہیں کہا ہے، عمران خان کا خیال تھا کہ عدم اعتماد نہیں ہوگی، عدم اعتماد تحریک کی وجہ سے عمران خان کو ٹھیس پہنچی،عمران خان نے لوگوں کے دلوں میں ڈالا ہے کہ یہ دونوں خاندان کرپٹ اور چور ہیں، ہر بڑے آدمی کا ڈرائیور میرا دوست ہے

اور وہی میرا سورس ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ آج عمران خان پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آئے ہیں، جس حالت میں آج ن لیگ ہے اس سے پہلے ہم اس حالت تھے، لاہور کے تین حلقوں میں گیا ہوں وہاں تحریک انصاف کو کامیاب ہوتا دیکھ رہا ہوں، یہ تجربہ کار اناڑیوں سے گرتے ہیں، الیکشن میں اگر انہوں نے کوئی تجربہ کاری دکھائی تو کچھ اور ہوگا۔شیخ رشید نے کہا

کہ اداروں سے صلح ہونی چاہیے، ایم کیو ایم نے دتین دفعہ تھوکا ہے،تجربہ کار اناڑیوں سے گرتے ہیں، قومی سلامتی کے اداروں کو چاہیے کہ صاف و شفاف الیکشن کروائیں،چیف الیکشن کمشنر اس ملک پر رحم کریں، سارے مسائل کا حل صاف و شفاف الیکشن ہیں،

جو مرضی کرلیں انہوں نے جانا ہے، جولائی کا مہینہ بڑا اہم ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم نے تین دفعہ تھوکا ہے، کس پر تھوکا میں نہیں کہہ سکتا،موجودہ حالات میں دیانت دارانہ رائے ہے کہ ملک کو انتخابات کی طرف لے جایا جائے، ہماری اداروں سے صلح ہونی چاہیے،14 دفعہ گالیاں دے کر وہ صلح کر سکتے ہیں تو ہماری ان سے بھی معمولی ہوں گی۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میری سیاست ایک سیٹ کی سیاست ہے، میں صوبوں کی سیاست کرتا ہوں نہ ہی نالہ نلکے کی سیاست،

میں نے چار یونیورسٹیاں بزدار جیسے آدمی سے اپنے حلقے کیلئے لی ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت لوگوں کے پاس مردہ دفنانے کے بھی پیسے نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بھی کہتا ہوں کہ گراؤنڈ کے حالات بہت خراب ہیں، یہ لوگ بلا وجہ سازش کے تحت مقتدر حلقوں کو ملانا چاہتے ہیں،پاک فوج میری فوج اور قربانیاں دینے والی عظیم فوج ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اشرافیہ نے NRO 2حاصل کر لیا۔۔!!! اب کیا کِیا جارہا ہے؟ عبداللہ حمید گل کا بڑا انکشاف

صورتحال بگڑنے کا خدشہ!!! الیکشن کمیشن نے آرمی چیف کو خط لکھ دیامدد کی درخواست کر دی