in

صورتحال بگڑنے کا خدشہ!!! الیکشن کمیشن نے آرمی چیف کو خط لکھ دیامدد کی درخواست کر دی

صورتحال بگڑنے کا خدشہ!!! الیکشن کمیشن نے آرمی چیف کو خط لکھ دیامدد کی درخواست دی

صورتحال بگڑنے کا خدشہ!!! الیکشن کمیشن نے آرمی چیف کو خط لکھ دیامدد کی درخواست کر دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے 20 اضلاع اورکراچی کے ایک حلقے میں ضمنی انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی کیلئے آرمی چیف کو درخواست کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ نے اس حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے آرمی سے پنجاب

کے 20 اضلاع اور کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ245 میں سیکیورٹی معاملات کیلئے فوج سے مدد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ

کراچی کے ایک ،لاہور کے چار اور ملتان کے حلقوں میں انتخاب کے روز پاک فوج و رینجرز تعینات کی جائے جبکہ پنجاب کے دیگر 15 اضلاع میں اضافی کوئیک رسپانس فورس کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے آرمی چیف سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ پاک فوج نے گزشتہ عام ، ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کے برقرار رکھنے کیلئے مثالی کردار ادا کیا۔

پاک فوج نے حال ہی میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے جس پر پاک فوج کے تعاون کوسراہا جاتا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’عمران کے ساتھ ہونے پر ’دوست‘ خفا ہیں ۔۔۔۔‘‘ شیخ رشید نے مُقتدر حلقوں کے لیے اہم پیغام جاری کر دیا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھر صف ماتم بچھ گئی!!!! افسوسناک خبر آگئی