in

یہاں میرا سستا علاج ہوا ۔۔ امریکی خاتون سندھ کے اسپتال میں جگر کا آپریشن کروانے پہنچ گئی، انتظامات کے بارے میں کیا کہا؟

یہاں میرا سستا علاج ہوا ۔۔ امریکی خاتون سندھ کے اسپتال میں جگر کا آپریشن کروانے پہنچ گئی، انتظامات کے بارے میں کیا کہا؟

سندھ کے اسپتالوں کی خراب صورتحال دیکھ کر کوئی بھی وہاں علاج کرانے سے انکار کردے لیکن اب دیکھا گیا کہ ایک غیرملکی خاتون امریکہ سے علاج کروانے سندھ کے اسپتال پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جولی نیمن نامی خاتون سندھ کے گمبٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں اپنے جگر کا علاج کروانے آئیں جو ان کے مطابق کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

امریکی خاتون شہری نے سندھ کے گمبٹ میڈیکل انسٹیوٹ میں علاج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروائی تھی۔

اس حوالے سے جولی نے سندھ کے اسپتال کرتے ہوئے کہا کہ اس اسپتال میں بہترین علاج کیا جا رہا ہے اور یہ دنیا کے ان تمام اسپتالوں سے بہتر ہے جہاں جہاں میں جا چکی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسپتال پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔

امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ اگر میں اپنے جگر کا علاج اپنے ملک سے کرواتی تو بہت وقت لگتا ، لیکن یہاں میرے علاج میں زیادہ خرچہ بھی نہیں آیا اور سستی سہولتیں بھی فراہم کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں میری سرجری فوری شیڈول ہوگئی میرے ملک میں یہ سرجری کروانا وقت طلب مرحلہ ہوتا ہے، میں نے

یہاں چھوٹی بچیوں کو بھی جگر کے علاج کے لیے دیکھا ہے جبکہ امریکہ میں بچوں کو سالوں درد کش ادویات پر رکھا جاتا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کل تک ڈانس کرتی تھی اور آج رکن اسمبلی بنی بیٹھی ہے۔۔۔۔۔۔ایک خاتون رکن اسمبلی نے اپنی ساتھی رکن کے پول کھول کر رکھ دیے

ہم لے پالک نہیں ہیں،ہمارے بارے میں غلط خبریں کون پھیلا رہا ہے؟