ہم لے پالک نہیں ہیں،ہمارے بارے میں غلط خبریں کون پھیلا رہا ہے؟
مسلم ٹائون میں زندگی سے محروم کر دی جانے والی فرح مظہر کے بیٹے اور ایف آئی آر کے مدعی فرید مظہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ میرے سمیت کو ئی بھی بچہ لے پالک نہیں ہے ،ہمارا نادرا ریکارڈ دیکھ لیں ،ہمارے کسی بھی ریکارڈ میں نہیں لکھا کہ ہم لے پالک ہیں اس
حوالے سے جو میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں ،انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا بھائی فہد مظہر ایک درزی کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا
،لیکن میری والدہ اس پر راضی نہیں تھی انھوں نے کہا کہ اپنے بعض معاملات کے باعث الگ گھر میں رہتا تھا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں
کہ ہمارا والدہ سے رابطہ نہیں تھا انھوں نے کہا کہ اس سے قبل میری والدہ نے اس ایشو پر مجھ سے کھبی نہیں بات کی ،انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ان کے والد بیرون ملک ہیں
وہ سٹاک بروکر تھے ،جس پر ان کا کیس نیب میں چل رہا ہے ،لیکن میرے والد اس کیس کی پیروی کر ر ہے ہیں وہ بھاگ کر کہیں نہیں گئے ،
قبل ازیں ایس پی اقبال ٹائون عمارہ شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرح مظہر نے 2لڑکے اور ایک لڑکی لے پالک لی ہوئی تھی ،تاہم ابھی اس کیس کی تفتیش جاری ہے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔