in

خاتون اول کو ہیرے کی انگوٹھی دینے کا معاملہ۔۔ ملک ریاض نے آڈیو لیک ہونے کے بعد کیا نیا انکشاف کردیا؟

خاتون اول کو ہیرے کی انگوٹھی دینے کا معاملہ۔۔ ملک ریاض نے آڈیو لیک ہونے کے بعد کیا نیا انکشاف کردیا؟

“جو چیز تم نے بھیجی ہے وہ مجھے اچھی نہیں لگی۔ وہ خاتونِ اول ہیں ان کے لئے تو یہ عام سی چیز ہے“

جنگ نیوز کے مطابق یہ الفاظ فرح خان عرف گوگی کے ہیں جو انھوں نے مشہور بزنس مین ملک ریاض کی بیٹی عنبر سے کہے۔ جنگ نیوز کے مطابق ایک لیک آڈیو میں عنبر، فرح خان سے کسی کام کے بدلے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو ہیرے کی انگوٹھی دینے کا ذکر کر رہی ہیں۔

بی بی کہہ رہی ہیں کل تک لیٹر مل جائے گا

عنبر اپنے والد سے کہتی ہیں کہ “میں نے اس پر پوری چڑھائی کی ہے اور کہا ہے کہ فرح دیکھو ایک کام نہیں ہوا۔ عمران خان صاحب نے 4 دن بھی لے لئے لیکن ابھی تک لیٹر نہیں آیا جس کے جواب میں فرح نے کہا تم پریاشان نہ ہو مھے فون آیا ہے بی بی کہہ رہی ہیں کہ کل تک لیٹر لازمی مل جائے گا۔

ایک کروڑ کا ہیرا پسند نہیں آیا

جنگ نیوز کے مطابق مذکورہ آڈیو میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ ایک کروڑ کا دیا گیا ہیرا فرح کو پسند نہیں آیا جس پر عنبر انھیں 5 کروڑ کا ہیرا دینے کی پیشکش کرتی ہیں اور ملک ریاض کہتے ہیں کہ تمھیں پہلے ہی پوچھ لینا چاہیے تھا کہ کتنے کیرٹ کا ہیرا چاہئیے۔

ملک ریاض کا ردعمل

آڈیو ٹیپ معاملے کے سامنے آنے کے کچھ دیر بعد ملک ریاض نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے نام سے مشہور ہونے والی ویڈیو جعلی اور ٹیکنالوجی کی پیداوار ہے۔ ان کی آواز کا غلط استعمال کرکے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان پر پہلے بھی کئی بار الزامات لگائے جاچکے ہیں اور اب ان کے خاندان کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کا وہ بھرپور طریقے سے قانونی انداز میں دفاع کریں گے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ باپ بیٹی کی ٹیلیفونک گفتگو کا ان کی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

لیک آڈیو سامنے کون لایا؟

واضح رہے کہ یہ لیک آڈیو پنجاب حکومت کے ترجمان عطا تارڑ سامنے لائے ہیں جس کے مطابق سابق خاتون اول نے 3 کیرٹ کی انگوٹھی قبول کرنے سے منع کردیا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر یاسمین راشدکی بہادری سے عمران خان متاثر۔۔۔۔بڑے عہدے سے نواز دیا

ڈرامہ تنہائياں میں جب بچیاں یتیم ہوئيں تو ہمارے گھر کسی نے کھانا نہیں کھایا، حالیہ ڈرامے اس اثر سے محروم کیوں نظر آتے ہیں؟