in

ان کو دوبارہ کینسر ہوگیا ۔۔ اداکار تنویر جمال کینسر کے مرض میں مبتلا، عوام سے دعاؤں کی اپیل

ان کو دوبارہ کینسر ہوگیا ۔۔ اداکار تنویر جمال کینسر کے مرض میں مبتلا، عوام سے دعاؤں کی اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار تنویر جمال ایک مرتبہ پھر کینسر جیسے خطرناک مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔ پچھلے سال عمر شریف کے انتقال کے بعد ان کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی تھی۔

لیکن پھر طبیعت میں بہتری بھی ہوگئی تھی، مگر اب ان کے حوالے سے یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ ان کو دوبارہ کینسر ہوگیا ہے جس کے علاج کے لیے یہ جاپان چلے گئے ہیں۔

اداکار تنویر جمال پی ٹی وی کے دور کے وہ کامیاب اداکار ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی اداکاری کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں اپنا نام بنایا

بلکہ ان کے خوبصورت لب و لہجے اور انداز سے مداحوں نے ان کو خوب پسند کیا۔ تنویر جمال پچھلے 35 سالوں سے اداکاری کر رہے ہیں۔ پی ٹی وی کی جانب سے ان کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

تنویر جمال نے بحرین، پیرس، تھائی لینڈ اور جاپان میں ہوٹلنگ اور بزنس اداروں میں نوکری بھی کی ہے۔ انہوں نے جاپانی لڑکی کو اسلام قبول کروایا

اور پھر اس سے شادی کی، ان کے بیٹے نے بھی جاپانی لڑکی سے شادی کی ہوئی ہے اور اب یہ لوگ جاپان میں ہی مقیم ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تاوان کیلئے اغواء کیا جانیوالا بچہ بازیاب،باپ بیٹے کو گلے لگاکرزارو قطار رو پڑا، جذباتی مناظر کی ویڈیو وائرل

سدھو موسے والا کا وہ گانا جو انکی موت کے ساتھ حیران کن مماثلت رکھتا ہے ۔۔۔