in

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا،عمران خان اور شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ،قراداد بھی پیش کر دی گئی

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا،عمران خان اور شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ،قراداد بھی پیش کر دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان نے عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سمیرا کومل، سعدیہ تیمور اور حنا پرویز نے عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ یہ ایوان اداروں کے

خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتا ہے، کوئی بھی محب وطن شہری اداروں کے خلاف بیانات کو برداشت نہیں کرے گا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ عمران خان اور شیخ رشید کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی کہنا ہے

کہ عارف علوی کے خلاف آئینی پٹیشن دائر کی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے آلہ کار بن گئے ہیں، صدر نے آئینی اور قانونی خلاف ورزیاں کیں ۔ وزیراعظم نے کہا

کہ عارف علوی کے خلاف آئینی پٹیشن بھی دائر کی جا سکتی ہے لیکن ہم نے آئینی پٹیشن کے معاملے پر صبر وتحمل کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے روس سے معاہدوں سے متعلق بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے وزیراعظم نے روس سے سستے تیل اور گیس کا کوئی معاہدہ نہیں کیا،

ہمیں معاہدے کا کوئی کاغذ نہیں ملاتحریک انصاف کا کام تو جھوٹ بولنا ہے۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت آٹے پر سبسڈی دے ورنہ ہم دیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت نواز شریف نے ملک کے وقار کی خاطر امریکا کو ایبسولیوٹلی ناٹ نہیں کہا بلکہ طریقے سے کلنٹن کو جواب دیا، امریکا سپر پاور ہے

اس سے بگاڑ نہیں سکتے ۔،وزیر اعظم شہباز شریف نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ عارف علوی کے خلاف آئینی پٹیشن بھی دائر کی جا سکتی ہے لیکن ہم نے آئینی پٹیشن کے معاملے پر صبر وتحمل کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ ہمیں معاہدے کا کوئی کاغذ نہیں ملاتحریک انصاف کا کام تو جھوٹ بولنا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عدالتوں کیخلاف بیان بازی!چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کیخلاف سخت ریمارکس دے ڈالے،عمران خان سے جواب بھی طلب کر لیا

ہوس کے بھوکوں نے چن چڑھا دیا : ترکی میں ان دنوں پاکستانیوں کے خلاف ناپسندیدگی کا رجحان کیوں پیدا ہو رہا ہے ؟ پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دینے والی رپورٹ