مدینہ واقعہ برطانیہ میں تیار ہوا!وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا بڑا دعویٰ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مدینہ منورہ میں پیش آئے افسوسناک واقعے کے تانے بانے
پاکستان سے برطانیہ تک جاتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں پیش آنے والے واقعہ پر لوگوں نے پولیس
سے خود رابطہ کر کے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعے پر
حکومت مدعی نہیں بننا چاہتی،لیکن جو لوگ قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں اس میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی
اور میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں پیش
آنے والے افسوسناک واقعے کے تانے بانے پاکستان سے برطانیہ تک جاتے ہیں۔