in

یہ مجھے مارنا چاہتے ہیں اس لیے تھانہ کوہسار میں لکھ کر دے دیا ، شیخ رشید کا ضمانت قبل از گرفتاری نہ کرانے کا اعلان

یہ مجھے مارنا چاہتے ہیں اس لیے تھانہ کوہسار میں لکھ کر دے دیا ، شیخ رشید کا ضمانت قبل از گرفتاری نہ کرانے کا اعلان

اسلام آباد .سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت چاہتی ہے عمران خان اور شیخ رشید کو تحریک سے پہلے جیل بھیج دیا جائے تا کہ تحریک ختم ہو جائے ۔میں اسٹیبلشمنٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ رانا ثنااللہ کو پٹا ڈالا جائے یہ ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتا ہے ،یہ مجھے مارنا چاہتے ہیں اس لیے تھانہ کوہسار میں لکھ کر دے دیا ہے کہ اگر میں مارا جاوں تو ان 7لوگوں کو پکڑا جائے ، پانچوں بڑی ایجنسیوں کو بھی خط لکھ کر دے دیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج عظیم فوج ہے ،اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرنا چاہیے یہ سازش ہو رہی ہے۔

نواز شریف نے 14بار فوج کو گالی دی ،شہباز شریف نے 14بار ہی فوج کے جوتے پالش کیے ،میں ڈی جی آئی ایس آئی سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ دیکھیں کہ کس قسم کے لوگوں کے نام ای ایس ایل سے نکالے گئے،یہ دیکھنا ہو گا60فیصد کابینہ اس وقت ضمانت پر ہے ،کچھ لوگ کو عمر قید کی سز اہے اور ان کو فیڈرل منسٹر بنایا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کرائوں گا، میں ڈرنے والا نہیں جیل میرا سسرال ہے ،میں عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں میرا دوسرا بھتیجا بھی لے جاو،

تیسرا بھی لے جاو میں ڈرنے والا نہیں ہوں لیکن عدلیہ انصاف کرے سارا بوجھ عدلیہ پر آگیا ہے ۔جعلی ایف آئی آر درج ہو رہی ہیں ،ان کی ایف آئی آر دیکھیں ایک جیسی ہیں کیونکہ ساری ایف آئی آر رانا ثنااللہ نے لکھی ہیں اور سامنے بیٹھا کر لکھائی گئی ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں گرفتاری سے نہیں ڈرتا اس لیے ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کراوں گا اور میں اپنے بھتیجے کی رہائی کی بھی ان سے بھیک نہیں مانگوں گا بلکہ میں تو چاہتا ہوں کہ کچھ دن اندر رہے تاکہ اس کی ٹریننگ اچھے طریقےسے ہو۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محمد آصف کی ویرات کوہلی سے متعلق کونسی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی؟

‘ شیخ رشید کی وگ اتار کر لانے والےکو 50 ہزار روپے انعام دوں گا، وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کا افسوسنا ک اعلان