in

نیا آرمی چیف کون ہوگا ؟تمام دعوے غلط ثابت ہو گئے

نیا آرمی چیف کون ہوگا ؟تمام دعوے غلط ثابت ہو گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نئے آرمی چیف کی تعیناتی نہیں کرسکتی۔اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا “آئین منتخب وزیر اعظم کو آرمی چیف اور دیگر تعیناتیوں کا حق دیتا ہے۔

تاہم نئے آرمی چیف سے متعلق تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آر می چیف ایکسٹینشن نہیں چاہتے

اور نہ ہی قبول کرینگے ۔ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہو جائینگے ،جس طرف پاک فوج کا سپہ سالار دیکھتا ہے ،سات لاکھ فوج اُسی طرف دیکھتی ہے ۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا حکومت سے بہترین تعلق رکھنا فوج کی ذمہ داری ہے ،فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں لہذا فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں ،مسلح افواج مکمل متحد اور کوئی تقسیم نہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا

کہ عوام اور سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ ہمیں سیاست میں مت گھسیٹیں۔ بہتر ہو گا ہم اپنے فیصلے قانون پر چھوڑ دیں کیونکہ قانون پر عملدرآمد سے ہی معاشرے ترقی کرتے ہیں،

آج وقت ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کر کے اداروں کو مضبوط کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیری تنقید مناسب ہے مگر افواہوں کی بنیاد پر سازشوں کے تانے بانے بننا اور کردار کشی کرنا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔

’ڈیپ فیک‘ ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ریٹائرڈ آرمی آفیسرز کے جعلی آڈیو میسجز بنائے جا رہے ہیں تاکہ معاشرے میں افواج اور عوام کے درمیان انتشار پھیلایا جائے، جو کام دشمن سات دہائیوں میں نہیں کر سکتا وہ ہم انشاءاللہ اب بھی نہیں ہونے دیں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میت صدقے کو کیوں زیادہ ترجیح دیتی ہے

جسم کی ہڈیاں بڑھیں تو آواز بدلی اور اب چلا بھی نہیں جاتا ۔۔ مشکل سے دن میں 300 روپے کمانے والے جوڑے کی مدد کی اپیل