پہلے 10 ہزار دو ۔۔ اسپتال میں ایسا کیا ہوا کہ باپ اپنے بیٹے کی میت موٹر سائیکل پر گھر لے گیا؟ ویڈیو
باپ بیٹے کی میت ہی موٹر سائیکل پر لے گیا یہ افسوسناک واقعہ ایک سرکاری اسپتال میں پیش آیا۔ ہوا کچھ
یوں کہ بھارت کے ضلع آندھرا پردیش کے ضلع ترپاٹی میں 10 سالہ بچے کو گردے اور جگر کی خرابی کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں وہ پیر کی شب انتقال کر گیا
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بچے کے والد سے میت گاؤں منتقل کرنے کیلئے اسپتال میں موجود ایمبولینسز والوں نے 10 ہزار روپے
کی مانگ کی جس کے بعد بچے کے والد نے پرائیویٹ ایمبولینس کا بندوبست کیا تو اسپتال کی انجمن ایمبولینس نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا کہ وہ اس میں میت نہیں لے جا سکتے۔
مزید یہ کہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسپتال اور انجمن انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا