in

ڈالرکی قیمت میں اچانک کمی کا امکان کرنسی ڈیلر نے ڈالر خریدنے والوں کو خبردار کردیا

ڈالرکی قیمت میں اچانک کمی کا امکان کرنسی ڈیلر نے ڈالر خریدنے والوں کو خبردار کردیا

کراچی (نیوز ڈیساک) ڈالر کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کے بعد کرنسی ڈیلر ملک بوستان نے عوام کو خبردار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد کرنسی ڈیلر ملک بوستان نے عوام کو مزید ڈالر نہ

خریدنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ڈالر10ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر کرنسی ڈیلر ملک بوستان نے حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ تعمیرات کے شعبے میں دوبارہ ایمنسٹی اسکیم سے ڈالر کی پرواز کو روکا جا سکتا ہے۔ملک بوستان نے ساتھ ہی عوام کو خبردار کیا کہ وہ کسی افواہ میں آکر ڈالر نہ خریدیں کیونکہ اس کی قیمت جلد ہی نیچے آئے گی۔ گذشتہ روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بالترتیب163روپے اور164روپے سے تجاوز کر گئی تھی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 1.35روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید 162.50روپے سے بڑھ کر163.85روپے اور قیمت فروخت162.60روپے سے بڑھ کر163.95روپے ہو گئی اسی طرح1.64روپے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر162.20روپے سے بڑھ کر163.70روپے اور قیمت فروخت162.60روپے سے بڑھ کر164.20روپے پر جا پہنچی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں80پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 191.30روپے سے بڑھ کر192.50روپے اور قیمت فروخت193.20روپے سے بڑھ کر194روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 224روپے سے بڑح کر225.50روپے اور قیمت فروخت226روپے سے بڑھ کر227روپے پر جا پہنچی تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عوام کے دل کیآواز بلند ۔۔۔پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس ۔۔ایسا اعلان کر دیا گیا جو عوام چاہتی تھی

قرض لے کر پیزا بناکر پیچنا شروع کیا۔۔ جانیں پیزا ہٹ کے مالکان نے غربت سے امیری تک کا سفر کیسے طے کیا، اور یہ اتنا امیر کیسے ہوا؟