سر پر یہ بھنور کیوں ہوتا ہے؟ اور اگر آپ کے سر پر دو بھنور ہیں تو جانیے اس سے متعلق چند دلچسپ باتیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں
بچوں کے سروں میں اکثر بالوں کے درمیان پچھلی جانب ایک گول پھول نما سا بھنور ہوتا ہے۔ جس کو دیکھ کر مختلف گھرانوں میں مختلف قسم کی باتیں جاتی ہیں۔ کوئی کہتا ہے
کہ اس بچے کے بعد بھائی ہوگا تو کوئی کہتا ہے کہ بہن۔ لیکن دراصل یہ بھنور کسی بھی انسان کے سر پر ہوتے کیوں ہیں؟ این سی چی ریسرچ کے مطابق دراصل یہ بھنور بالوں میں اس لیے بنتے ہیں کیونکہ کچھ بالوں کی جڑیں مضبوط اور کچھ کی کمزور ہوتی ہیں۔
جڑوں کو آگے بڑھنے کے لیے جگہ چاہیے ہوتی ہے۔ اب جن بالوں کی جڑیں کمزور ہوتی ہیں یا انہیں آگے بڑھنے کے لیے جگہ نہیں ملتی تو وہ یوں ٹیڑھی میڑھی ہو جاتی ہیں اور اکثر گول ہو جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انسانوں کے سروں میں بھنور پائے جاتے ہیں کہا جاتا ہے
یہ بھنور کہکشاں کا عکس ہوتا ہے۔ جس انسان کے بالوں میں یہ بھنور پیچھے کے طرف درمیان میں ہوتا ہے ایسا انسان مضبوط، ذہین اور مشکل وقت میں حوصلے سے کام لینے والا ہوتا ہے۔ ان کی زبان ان کی طاقت ہوتی ہے۔ جن کا یہ بھنور سامنے یعنی آگے کی جانب ہوتا ہے وہ جذباتی ہوتے ہیں۔ اپنے فیصلے جلد بازی میں لیتے ہیں۔جن کے سر پر سامنے کی جانب 2 چکر موجود ہوتے ہیں
وہ دو طرح کی شخصیت رکھتے ہیں۔ سیکنڈ میں بدل جاتے ہیں۔ ان کے ساتھ رہنا ذرا مشکل ہوتا ہے۔ جس انسان کے بالوں میں پیچھے کی جانب دو بھنور یا اس سے زائد ہوتے ہیں وہ زیادہ سوچتے ہیں۔
ان کو آنے والے وقت میں کیا ہونے والا ہے اس بات کی طرف اندیشہ ہو جاتا ہے۔ یہ بہت زیادہ گہری سوچ رکھتے ہیں۔ ان کی چھٹی حس تیز ہوتی ہے۔ ان کو خواب بہت آتے ہیں۔ جس انسان کےسر میں کوئی بھنور نہیں ہوتا وہ صرف اپنی خوشی کو ترجیح دیتا ہے۔