گڈے سے شادی کرنے والی برازیلی خاتون ماں بن گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برازیل میں گڈے سے شادی
کرنےوالی خاتون ماں بن گئی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی خاتون میریوون روچا اپنے گڈے سے محبت میں گرفتار ہو ئیں اور انہوں نے اسی کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا ، روچا نے اپنے گڈے سے باقاعدہ دھوم دھام سے شادی کی۔
شادی کی تقریب میں 250 مہمانوں نے شرکت کی ۔ جبکہ 21 جون کو جوڑے نے ایک بچے کا خیر مقدم کیا جو کہ ایک گڈا ہی ہے ۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ جب اس نے اپنی والدہ سے شکایت کی کہ وہ اکیلی ہے اور اس کے ساتھ ناچنے والا کوئی نہیں تو ان کی والدہ نے گڈا بنا کر دیا تھا جس سے انہیں پیار ہو گیا۔
روچا کے مطابق اس کی شادی کا دن اس کیلئے بہت شاندار تھا ۔ خاتون کے مطابق اس کا شوہر انتہائی با وفا ہے اور سب خواتین اس سے حسد کرتی ہیں ، میرے شوہر میں بے پناہ خوبیاں ہیں
مگر ایک نقصان ہے کہ وہ بہت سست ہے۔ روچا کا کہنا تھا کہ انہیں بہت برا لگتا ہے جب کوئی ان کے خاندان کو جعلی کہتا ہے ۔یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنادی گئی، جاسوسی کی کوشش پر ایک ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق بنی گالہ کے ایک ملازم نے انکشاف کیا کہ عمران خان کے گھر کے ملازمین کو ان کے کمرے میں جاسوسی کے آلات لگانے کیلئے پیسے دیے گئے ہیں۔
ملازم کے انکشاف کے بعد بنی گالہ کی سیکیورٹی ٹیم فوری متحرک ہوئی اور جاسوسی کی کوشش میں ملوث ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔