پریشر ککر سے شادی کے بعد جلد ہی نوجوان کے طلاق دینے کی وجہ سامنے آگئی
دنیا بھر میں شادی کی عجیب و غریب رسومات پائی جاتی ہیں اور دو مختلف جنسوں کےدرمیان شادی طے پاتی ہے لیکن حالیہ کچھ سالوں سے ایسی خبریں بھی سامنے آتی ہیں کہ کبھی کسی گاڑی یا رولر کوسٹر سے شادی ہوئی
تو کسی نے اپنے آپ سے کی ، لیکن آسٹڑیلیا کے شہر میگالانگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نےانوکھی شادی کا اعلان کیااور بھر شادی کے4دن بعد طلاق بھی دے دی۔
یہ شادی تو کچھ عرصہ پہلے ہوئی تھی لیکن اب بھارتی جریدے انڈیا ٹائمز نے اس علیحدگی کی وجہ بھی بیان کردی۔ رپورٹ کے مطابق میگیالانگ سے تعلق رکھنے والے خیرالانعم
نامی شخص نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر اپنے رائس ککر سے شادی کی تقریب کا اعلان کیا،اور اپنی منفرد ،عجیب غریب شادی کی تصاویر بھی بعد میں شیئر کیں۔
خیرالانعم اور ککر دونوں کو ایک ساتھ بیٹھے بھی دیکھا گیا جب شوہر نے حلف اٹھایا ، یہاں تک کہ رومانوی حرکات کی تصاویر بھی سامنے آئیں۔
لیکن ان کی شاندار شادی کے صرف 4 دن بعد ، خیرالانعم نے مطلع کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو یعنی رائس ککر کو طلاق دے دی ہے،
ان کے بقول انکافیصلہ “بھاری” تھا ۔انہوں اعتراف کیا کہ ان کے لئے پریشر ککر کوئی بہترین ساتھ نہیں ہے ۔
کچھ لوگ اس شادی کو شہرت کا ذریعہ بھی قرار دے رہے تھے لیکن ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ایک سٹنٹ تھا یا مذاق ۔