عشق نہ پچھے ذات : فیس بک کی دوستی رنگ لائی ،امریکہ کی خوبصورت لیڈی ڈاکٹر ایک درزی سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی ، دلچسپ خبر
انٹرنیٹ پر دوستی، امریکہ کے شہر شکاگو کی لیڈی ڈاکٹر میگ پاکستان کے قصبہ راہوالی میں اپنے محبوب ٹیلر ماسٹر کے پاس پہنچ گئی
اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر جامعہ مسجد جتی شاہ جمال کے خطیب جماعت اہلسنت کے ڈویژنل امیر نشر و اشاعت حافظ محمد اشرف رضا قادری کے ہاتھ پر اسلام قبول
کرکے محلہ لوہاراں راہوالی کے ٹیلر ماسڑ ملک محبوب علی ولد ملک یعقوب حسین سے نکاح کرلیا جسکا اسلامی نام ہانیہ رکھا گیا،
امریکہ کے شہر شکاگو کے سرکاری ہسپتال میں بطور گائناکالوجسٹ ملازمت کرنے والی لیڈی ڈاکٹر میگ اب اسلامی نام ہانیہ نے بتایا کہ اسکا محبوب علی سے انٹرنیٹ پر رابطہ ہوا جو آہستہ آہستہ پیار اور محبت میں تبدیل ہوگیا
وہ اسلام قبول کرکے شادی کرنے پر بہت خوش ہے اس نے بتایا کہ پاکستانی پیار کرنے والے زندہ دل لوگ ہیں وہ اپنے سسرالی رشتہ داروں سے مل کر بہت خوش ہوئی وہ بہت ہی پیارے لوگ ہیں۔