in

پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد ہوتے ہی پیپلز پارٹی کا ایسا فیصلہ کہ اپوزیشن بھی پریشان ہوجائے

پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد ہوتے ہی پیپلز پارٹی کا ایسا فیصلہ کہ اپوزیشن بھی پریشان ہوجائے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا ہے، وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے کہا

کہ پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی آفر قبول کرلی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے کہا ۔

کہ وزیراعظم نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا ہے،وزیراعظم اور پرویز الٰہی کی ملاقات کے دوران عثمان بزدار سے استعفا لیا گیا۔ اسی طرح جیو نیوز کے مطابق

ترجمان مسلم لیگ (ق) نے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے وزارت سے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت نے طارق بشیر چیمہ کو وزارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کی اجازت دی، جس پر طارق بشیر چیمہ نے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کر اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا ہے جس کے بعد یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی انہیں ووٹ دے گی۔ یہ دعویٰ صحافی خاور گھمن کی جانب سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ” اب سب سے بڑی آنے والی خبر۔ پیپلزپارٹی نے بھی چوہدری پرویز الہی کو ووٹ دینے کا فصلہ کر لیا ہے۔

” پرویز الہٰی کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی کے بعد چوہدری خاندان کے اندر اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سورۃ رعد کی یہ آیت پڑھیں اور کمال دیکھیں

سارا خاندان جوتی چوم چوم کر پاگل ہوگیا