’’ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہونگے‘‘ وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید کیساتھ کیا کرونگا؟ رانا ثنا اللہ کے بڑے اعلانات
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافیوں سے گفتگو میں لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکمراں جماعت کی اگلی منزل اڈیالہ جیل ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا وزیر داخلہ بنا تو شیخ رشید پر مناسب
کیس ڈالوں گا۔چوہدری نثار علی خان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میری اپنی سمجھ یہ ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں گے۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا
کہ چوہدری نثارکو واپسی کیلئے پارٹی صدر سے رجوع کرنا پڑے گا، چوہدری نثار کوبتانا پڑے گا جب پارٹی پر مشکل وقت تھا تو وہ کہاں تھے؟ مسلم لیگ ن نے انہیں جتنی عزت دی ہوسکتا ہے اگلی جماعت نہ دے سکے۔انہوں نے اے آروائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ چوہدری نثار سے پارٹی کا کوئی رابطہ نہیں ہے،چوہدری نثار پارٹی سے خود الگ ہوئے،چوہدری نثار واپس آنا چاہتے ہیں تو پارٹی صدر سے رجوع کرلیں، لیکن انہیں بتانا پڑے گا جب پارٹی پر مشکل وقت تھا تو وہ کہاں تھے؟چوہدری نثار کو پارٹی نے بہت عزت دی،جو عزت ن لیگ نے دی ہوسکتا ہے وہ عزت اگلی جماعت نہ دے۔انہوں نے ملک کے مسائل کا حل نکالنے
کیلئے سب کو مل بیٹھ کر ایک ایجنڈا بنانا پڑے گا، ملک کو اس قدر تباہ کردیا گیا کہ مسائل کا حل نکالنا ہوگا، پیٹرول کا فی لیٹر9روپے حکومت پر بوجھ بڑھ رہا ہے،پاکستان دشمنوں کو عمران خان سوٹ کرتے ہیں، پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں عمران خان کی حکومت چلے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی وفاداری تبدیل کرنا ہارس ٹریڈنگ ہے،
ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونی چاہیے لیکن اقتدار کو چھوڑ کر ضمیر کی آواز پر آنا ہارس ٹریڈنگ نہیں ہے، ٹکٹ کا وعدہ نہیں کیا لوگ اپنے ضمیر کی آواز پر آئے ہیں، ایک بندہ دکھا دیں جس سے ٹکٹ کا وعدہ کیا ہو، عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، ثبوتوں کا فیصلہ عوام اور عدالتیں کریں گی۔