عمران خان کو داغدار ماضی کے باوجود 3 رشتے ملنے کے سعید غنی کے بیان پر کپتان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آگئیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیاسی ماحول حد سے زیاہ گرم ہو چکا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماسعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کو داغدار ماضی کے باوجود 3 رشتے مل گئے، ان کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد کپتان کی سابق اہلیہ اور خاتون صحافی ریحام خان کا ردعمل بھی آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ منحرف اراکین کا لوگوں کی شادیوں میں جانا مشکل ہوجائے گا، آپ کے بچوں سے لوگ شادیاں نہیں کریں گے، سکول کے اندر بچے آپ کے بچوں کو برا بھلا کہیں گے۔
ان کے اس بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاکہ “اس نے کہاکہ منحرف اراکین کے بچوں کو رشتے نہیں ملیں گے، یارعمران خان کو تین تین رشتے مل سکتے ہیں تو یہ بات مجھے بتائیں
کہ عمران خان سے برے ماضی کا کوئی بندہ ہوسکتا ہے، اس کی حرکتوں کا کسے نہیں پتہ، پتہ بھی ہے اور ثبوت بھی ہیں، وہ کہہ رہا ہے کہ رشتہ نہیں ملے گا، تیرے بچے سکول جاتے ہیں تو باقیوں کے بچوں کو کون کچھ کہے گا”۔
سعید غنی اور عمران خان کے بیانات پر مبنی یہ ویڈیو سامنے آئی تو ریحام خان بھی خاموش نہ رہ سکیں اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ” سعید غنی کی طرف سے شاندار ٹرولنگ”۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ نے کہا کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، ایسی صحافت نہیں ہونی چاہیے۔ سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والے ایک وضاحتی ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا
کہ کل ایک نجی ٹیلی وژن نے میرا انٹرویو ریکارڈ کیا اور اس میں میرا ایک پرانا بیان دکھایا جس میں نے کہا تھا کہ عمران خان کو چھوڑنے والے کو بے غیرت سمجھتا ہوں۔