جو باوفا ہوتے ہیں وہ اصیل ہوتے ہیں ۔۔۔۔!! 27 مارچ کو عمران خان عوام کی عدالت میں ہو گا اور ۔۔۔۔۔حسن نثار کا زبردست تجزیہ
کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے پہلے سوال کہ وزیراعظم تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لئے پر امید،
اپوزیشن سے کسی بھی صورت بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن اور حکومت
دونوں کا کردارایک ہوتا ہے، جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں گے یہ ان کی غلط فہمی ہے ،
آخری لمحات میں بھی بساط الٹ سکتی ہے.27 تایخ کو عمران خان عوام کے پاس جارہے ہیں جو اصل ان کے سلیکٹر ہیں وہ ہی اس کا فیصلہ کریں گے،پاکستان میں سلیکٹڈ حکومتیں ہی آئی ہیں.
ملک میں الیکشن ہمیشہ سے مینج ہوتی ہیں۔تجزیہ کارحسن نثار نے کہا کہ جو با وفاہوتے ہیں
اصیل ہوتے ہیں انہیں تجدید عہد وفا کی ضرورت نہیں ہوتی۔ہر بندے کا ایک مزاج ہوتا ہے
ایک بندہ ہارے ہوئے ورلڈ کپ کے بارے میں بالکل پر امید تھاماہرین نے کہا
کہ اسکا شوکت خانم ہسپتال قابل عمل منصوبہ ہی نہیں ہے مگر کتنے سال سے مصروف عمل ہے۔