in

تحریک عدم اعتماد سے قبل ایک اور ’عدم اعتماد‘ کی تحریک تیار !!!گرین سگنل مل گیا

تحریک عدم اعتماد سے قبل ایک اور ’عدم اعتماد‘ کی تحریک تیار !!!گرین سگنل مل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) نے صدارتی ریفرنس کو عدالت کے قیمتی وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 63 اے اور 95 واضح ہے

اور ہر رکن اسمبلی کا کاسٹ کیا گیا ووٹ گنتی میں شمار ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی صدارتی ریفرنس پر تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے بعد ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کے خلاف بھی میدان میں آگئی ،چیف آرگنائزر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نےمیاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی ،ملاقات میں موجود سیاسی و جمہوری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،

میاں نواز شریف نے شاہ غلام قادر کو حکومت آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا۔چیف آرگنائزر ن لیگ آزاد کشمیر نے نواز شریف سے ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا ، میاں نواز شریف نے شاہ غلام قادر کو حکومت آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا۔

شاہ غلام قادر نےآزاد کشمیر کی موجود ہ سیاسی صورتحال سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔ دوسری جانب اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے آئین میں ترامیم کے آپشنز موجود تھے لیکن وزیراعظم نے اجازت نہیں دی۔وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی خصوصی ملاقات کے

دوران صحافیوں کے استفسار پر اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان نے کہا کہ مجھے کبھی بھی وزیراعظم نے یہ نہیں کہا کہ عدالت میں کیا مؤقف پیش کرنا ہے؟انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صرف ایک بات کہی کہ آئین و قانون کے مطابق مؤقف پیش کریں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حضرت محمد ﷺ نے فرمایا 4چیزیں رزق میں اضافہ کرتی ہیں 4چیزیں رزق کو ختم کر دیتی ہیں

پیسے لے کر اپنے باپ کی مخبری کرنے والا عالم دین۔۔۔ پڑھئے ایک زبردست تحریر