‘معاملات بہت آگے تک جا چکے ہیں، کیا ہونے جا رہا ہے؟تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد والے معاملات بہت آگے تک جا چکے ہیں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں معاملات بہت آگے تک جا چکے ہیں، وزیراعظم اس وقت بہت جوش میں ہیں۔
اور اسی جوش میں تقریریں کر رہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا ایک جگہ فرما رہے تھے کہ نواز شریف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بڑٰی تعریف کرتے تھے لیکن اپنے
بھائی اور مریم نواز کے ماضی والے بیابات اٹھا کر دیکھیں جس میں انہوں نے فوج مخالف بیان دئیے تھے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ نے کہا
کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، ایسی صحافت نہیں ہونی چاہیے۔ سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والے ایک وضاحتی ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کل ایک نجی ٹیلی وژن نے میرا انٹرویو ریکارڈ کیا اور اس میں میرا ایک پرانا بیان دکھایا
جس میں نے کہا تھا کہ عمران خان کو چھوڑنے والے کو بے غیرت سمجھتا ہوں، میں تو انہیں ارطغرل کا خطاب بھی دیتا تھا لیکن ایک دن میں نے دیکھا کہ عمران خان 7 ایسے اراکین صوبائی اسمبلی کو
اپنی جماعت میں شامل کر رہے ہیں جن کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا۔ احمد حسین دیہڑ کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر میرے خوابوں کا محل ٹوٹ گیا کہ میرا لیڈر یہ کیا کر رہا ہے۔ میں عمران خان کے
اس اقدام سے بہت دکھی ہوا۔ اب یہی بات میں نے جب چینل کو بتائی تو انہوں نے میری بات کو توڑ مروڑ کر آگے پیچھے سے فقرے کاٹ کر یہ تاثر دینے کی کہ یہ بیان میں نے حال ہی میں دیا ہے۔