in

میں اگلے دو ہفتوں میں بلاول کو پاکستان کا وزیرخارجہ دیکھ رہا ہوں جبکہ ۔۔۔اعتزازاحسن کے دعوے نے سب کو حیران کر دیا

میں اگلے دو ہفتوں میں بلاول کو پاکستان کا وزیرخارجہ دیکھ رہا ہوں جبکہ ۔۔۔اعتزازاحسن کے دعوے نے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ منحرف ارکان اسمبلی عدم اعتماد کی تحریک کے بعد قانونی لحاظ سے اگلے وزیراعظم کو منتخب کرنے کے بھی اہل ہوں گے، الیکشن کمیشن کے فیصلے تک وہ رکن قومی اسمبلی رہیں گے۔

اور اپنا ووٹ کا اختیار استعمال کرسکیں گے، اپوزیشن عدالت چلی گئی تو ایک دن میں اسمبلی اجلاس بلانے کی تاریخ مقرر ہوجائے گی۔ انہوں نے جی این این نیوز میں خبرہے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کرنے والے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی قانونی لحاظ سے جب تک رکن اسمبلی ہیں تب تک وہ ایم این اے کے ہر اختیار کو استعمال کرسکتے ہیں، ایم این اے اگلا وزیراعظم منتخب کرنے کیلئے اس دن تک مکمل اختیار رکھتا ہے

جب تک الیکشن کمیشن کسی کے خلاف فیصلہ نہیں دے دیتا، منحرف رکن کو اپنا وکیل اور مئوقف پیش کرنے کا پورا موقع ملے گا۔ جب کہ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے

اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ اگلے دو ہفتوں میں بلاول بھٹو کو پاکستان کا وزیر خارجہ دیکھ رہے ہیں جس پر اینکر نے سوال کیا

کہ اتنی کم عمری اور ناتجربہ کاری میں بلاول بھٹو اتنا بڑا عہدہ کس طرح سنبھال سکتے ہیں جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو اس عمر میں پاکستان کی وزیر اعظم تھیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے اس رکن اسمبلی کے خلاف لگتا ہے جو اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ دے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایسی بیماری جو گناہوں کو کھاجاتی ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ نےفرمایا

نواز شریف کرپٹ نہیں، ان پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگتا ہوں: کاوے موسوی