in

تحریک عدم اعتماد !!! کتنے فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیے دیا ؟نیا سروے جاری

تحریک عدم اعتماد !!! کتنے فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیے دیا ؟نیا سروے جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں مائنس ون کی کوئی گنجائش نہیں ہے، تحریک انصاف میں مائنس ون کا مطلب مائنس پی ٹی آئی ہے، عمران خان پارٹی کے بانی ہیں ، مائنس ون کی بات دماغ سے نکال دیں۔

جب کہ 44 فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے پہلے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا ہے۔اپسوس پاکستان نے ایک ہزار سے زائدافراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا

جس میں 33فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کاڈٹ کر سامنا کرنے کا مشورہ دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سروے میں 42 فیصد پاکستانیوں نے اس یقین کا اظہار کیا

کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونے کی صورت میں اپوزیشن کامیاب ہوگی البتہ 26 فیصد نے حکومت کے کامیاب ہونے کا کہا۔48 فیصد پاکستانیوں نے تحریک عدم اعتماد میں حکومتی اتحادیوں کو اپوزیشن کو سپورٹ کرنے کا مشورہ بھی دیا

اور 27 فیصد نے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دینے کی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کٰیخلاف اپوزیشن کے تحریک عدم لانے کے اعلان کے بعد سے سیاسی میدان میں جوڑ توڑ اور مبینہ طورپر وفاداریاں خریدنے کی کوششیں جاری ہیں ، ایسے میں سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایسے پی ٹی آئی ایم این ایز کے نام بتاؤں گا

جنہوں نے پرویز الٰہی سے ڈیل کی ہےکہ عمران خان کا ساتھ چھوڑیں گے تو (ق) لیگ اگلے الیکشن کیلئے ٹکٹ دے، انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کی مخالفین کے خلاف زبان کے بعد ان کے وزرا اندر کچھ اور باہر کچھ کہہ رہے تھے،

ان وزرا نے پی پی اور (ن) لیگ سے رابطے شروع کردیے، اب حالت یہ ہوگئی ہے کہ (ن) لیگ چوک ہوگئی، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کتنے لوگ ایڈجسٹ کریں جب کہ پنجاب سے کچھ لوگوں نے (ق) لیگ سے رابطہ کرلی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

”آج کل بخار کھانسی نزلہ زکام بہت ہو رہا ہے ۔ رات کو سوتے وقت سورۃ یا سین کی صرف دو آیات پڑھیں۔“

پینے میں مزے کا شربت اور صحت میں بے شمار طاقتور ۔ جانیں اس خبر میں