in

عمران خاں کس قسم کے انسان ہیں ؟ سابق سیکورٹی افسر نے حقیقت بتا دی

عمران خاں کس قسم کے انسان ہیں ؟ سابق سیکورٹی افسر نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جو شخص ہر وقت کسی کے ساتھ رہتا ہو ہر وقت اُس کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہا ہو اُس سے بڑھ کر کوئی دوسرا اُس کے بارے میں نہیں بتا سکتا

کہ وہ کس قسم کا انسان ہے ۔ایک ایسے ہی ایوب حسین کمانڈو کی آج ہم بات کر رہے ہیں جو کافی عرصے سے کپتان کے ساتھ رہے ہیں۔

ایوب حسین عمران خاں کے ذاتی محافظ تھے عمران خاں کے وزیر اعظم بننے سے قبل وہ کئی سال تک موجودہ وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتے رہے ہیں

یہ بات ہوتی ہے اعتماد کی اور موجودہ وزیر اعظم عمران خاں کو بھی اُن پر بہت اعتماد تھا وہ اس اعتماد کی وجہ سے ایوب حسین کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے تھے۔اگر آپ عمران خاں کی تصاویر دیکھ رہے ہوں تو اُن کے دائیں بائیں آگے پیچھے کھڑے ایوب حیسن ہی آپ کو نظر آئیں گے ۔

ایک خصوصی انٹرویو میں ایوب حسین نے کہا کہ جب وہ بطور چیف سیکورٹی افسر بنی گالہ میں عمران خاں کے پاس آئے تو اُنہوں نے محسوس کیا کہ عمران خاں ایک بہت اچھے انسان ہیں وہ سیاست میں آںے سے قبل ایک سپورٹس مین تھے

اور وہ ایک نڈر اور دلیر انسان ہیں وہ ہمیشہ دوسروں کی عزت کرتے ہیں عمران خاں نہ خود کسی کے آگے جھکتے ہیں اور کسی کو اپنے آگے جھکنے دیتے ہیں۔ ایوب حسین نے مزید کہا کہ اُنہوں نے بہت سے لوگوں سے سُن رکھا تھا

کہ عمران خاں بہت مغرور انسان ہیں وہ اتنی جلدی کسی کو لفٹ نہیں کرواتے  یہ سب کچھ اس کے برعکس ہے ۔ عمران خاں اس ملک کے ہیرو ہیں اور اپنے ملک کے ہیرو کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ وہ ایک ایماندار انسان ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پرویز الٰہی نے اچانک یوٹرن کیوں لیا؟ اصل خبر تو اب سامنے آئی

وضو کے بعد آسمان کی طرف انگلی اٹھا کریہ وظیفہ کر لیں انشاء اللہ رزق میں برکت ہو گی