in

میری بیٹیوں کو قبر پر ضرور لانا ۔۔ پنجاب پولیس کی افسر نے موت سے پہلے بیٹیوں کے لیے کیا پیغام لکھا؟ پڑھنے والے غمگین ہو گئے

میری بیٹیوں کو قبر پر ضرور لانا ۔۔ پنجاب پولیس کی افسر نے موت سے پہلے بیٹیوں کے لیے کیا پیغام لکھا؟ پڑھنے والے غمگین ہو گئے

سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں دیکھنے کو ملتی ہیں جو کہ صارفین کو افسردہ کر دیتی ہیں، ایسی ہی ایک خبر رحیم یار خان سے سامنے آئی ہے۔ سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کی بہادر پولیس سب انسپکٹر میری روز سے متعلق ایک خبر کافی وائرل ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر

سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں دیکھنے کو ملتی ہیں جو کہ صارفین کو افسردہ کر دیتی ہیں، ایسی ہی ایک خبر رحیم یار خان سے سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کی بہادر پولیس سب انسپکٹر میری روز سے متعلق ایک خبر کافی وائرل ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ میری روز نے 13 مارچ کو گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر خود کشی کر لی تھی، لیکن اب سوشل میڈیا پر ان سے متعلق ایک پوسٹ وائرل ہے جس نے سب کو افسردہ کر دیا ہے۔

میری روز کی دو بیٹیاں ہیں، جن سے وہ بے حد پیار کرتی تھیں۔ اپنی بیٹیوں کے لیے انہوں نے اپنے کمرے میں ڈریسنگ ٹیبل پر موجود آئینے میں پیغام لکھا ہے جسے پڑھ کر ہر کوئی افسردہ ہو رہا ہے۔

سب انسپکٹر رحیم یار خان سرکل کے خواجہ سراؤں کی انچارج اور خواتین پولیس اہلکاروں کی سٹی فوکل پرسن کے عہدے پر تعینات تھیں، لیکن گھریلو ناچاکی اور شوہر سے جھگڑے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔ میری نے آخری وقت

میں بیٹیوں کے حوالے سے آئینے میں لکھا کہ “ماں سوری، دعا کرنا میری جان آسانی سے نکل جائے۔ میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا جو ذمہ داری اٹھا سکے، میری بیٹیاں قبر پر ضرور آئیں گی۔ میری کا تعلق مسیحی گھرانے سے تھا جبکہ ان کے شوہر بھی پولیس میں انسپکٹر ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

افسوسناک حقائق

غیب سے دولت حاصل کرنے کا وظیفہ