in

قسمت کی دیوی مہربان !سی فوڈ کھاتے شہری کے منہ میں موتی کی نایاب قسم آگئی،موتی کی مالیت اتنی کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے

قسمت کی دیوی مہربان !سی فوڈ کھاتے شہری کے منہ میں موتی کی نایاب قسم آگئی،موتی کی مالیت اتنی کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے

قسمت کی دیوی مہربان !سی فوڈ کھاتے شہری کے منہ میں موتی کی نایاب قسم آگئی،موتی کی مالیت اتنی کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے

امریکا(ویب ڈیسک) امریکا کے ہوٹل میں سی فوڈ کھاتے ہوئے ایک شخص کے منہ میں ہزاروں ڈالرز کا قیمتی موتی آگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی

ریاست نیو جرسی میں شادی شدہ جوڑا ایک ہوٹل میں سی فوڈ ( Oyster) کھارہا تھا کہاچانک شوہر مائیکل اسپریسلر کو منہ میں کچھ سخت محسوس ہوا۔

تاہم باہر نکالنے پر معلوم ہوا کے وہ ایک موتی ہے جس کی قیمت ہزاروں ڈالرز ہو سکتی ہے جبکہ رپورٹس کے مطابق موتی کی کل لمبائی آٹھ اعشاریہ آٹھ ملی میٹر ہے۔ 58 سالہ مائیکل کا کہنا ہے کہ وہ سی فوڈ کافی عرصے سے کھارہے ہیں لیکن کبھی ایسا حیرت انگیز واقعہ پیش نہیں آیا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ( Oyster) کھاتے ہوئے اتنے بڑے موتی کا نکلنا اتفاق کی بات ہے جبکہ کہا جارہا ہے کہ 10 ہزار اوسٹر میں سے اتنا بڑا موتی برآمد ہوتا ہے جس کی قیمت بھی غیرمعمولی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مائیکل کی بیوی اس قیمتی موتی کو گلے کے ہار میں شامل کرنا چاہتی ہیں جبکہ مائیکل کی خواہش ہے کہ وہ اس کی مارکیٹ میں قیمت لگوائیں

۔اس کے علاوہ قیمتی موتیوں کی ماہرایک ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ موتی کی چمک سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ وہ کس ماحول اور پانی میں بنا ہے تاہم اس کو پالش کرنے کے بعد ہی موتی کی قدروقیمت معلوم ہوگی البتہ اس کی قیمت 50 ڈالرز سے لے کر ایک لاکھ ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عالمی اسلامی برادری اور پاکستانی ادارے عمران خان کو پاکستان کا نمائندہ مت سمجھیں اور انہیں بطور وزیراعظم پروٹوکول مت دیں،مولانا فضل الرحمان

یوکرین جنگ، ماں نے بچے کی جان بچانے کی خاطر اس کے ہاتھ پر موبائل نمبر لکھ کر ہزار کلومیٹر دو ر دوسرے ملک بھجوا یا