in

یوکرین جنگ، ماں نے بچے کی جان بچانے کی خاطر اس کے ہاتھ پر موبائل نمبر لکھ کر ہزار کلومیٹر دو ر دوسرے ملک بھجوا یا

یوکرین جنگ، ماں نے بچے کی جان بچانے کی خاطر اس کے ہاتھ پر موبائل نمبر لکھ کر ہزار کلومیٹر دو ر دوسرے ملک بھجوا یا

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین کے شہر زپوریشیا میں روسی فوج کے قبضے کے بعد ایک ماں نے اپنے 11 سالہ بیٹے کی جان بچانے

اور بہتر مستقبل کے لیے تنہا ہی ایک ہزارکلومیٹردور دوسرے ملک سلوواکیا بھیج دیا۔امریکی خبر رساں ادارے سی این

این کی رپورٹ کے مطابق بچے کے پاس ایک پلاسٹک بیگ، پاسپورٹ اوراس کی ماں کی جانب سے سلوواکیا کی حکومت کولکھا گیا شکریہ کا خط موجود تھا، اس کے علاوہ

اس کے ہاتھ پر فون نمبر بھی لکھا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماں نے بچے کو ٹرین میں بٹھاکر قریبی رشتے دار کے ہاں روانہ کیا جب کہ وہ خود اپنی بیمار ماں کی وجہ سے یوکرین چھوڑ کر نہ جاسکیں۔

تاہم بچہ جب سلوواکیا پہنچا تو حکام نے ائیرپورٹ پر اس کا استقبال کیا اور ساتھ ہی ائیرپورٹ سے کئی تصاویر بھی جاری کیں،

ائیرپورٹ پر موجود رضاکاروں نے بچے کو کھانا مہیا کیا اور پھر اس کے رشتے داروں کے گھر پہنچادیا۔سلوواکیا کی پولیس کی جانب سے

سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا جس میں اس ننھے بچے کو ہیرو قرار دیا جب کہ بچے کے بلند حوصلے کی بھی تعریف کی گئی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قسمت کی دیوی مہربان !سی فوڈ کھاتے شہری کے منہ میں موتی کی نایاب قسم آگئی،موتی کی مالیت اتنی کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے

”دعائے رزق“