in

ملک کے کونسے شعبہ کی نوکریوں میں 120 فیصد اضافہ ہوگیا؟ ملازمین کی شدید کمی

ملک کے کونسے شعبہ کی نوکریوں میں 120 فیصد اضافہ ہوگیا؟ ملازمین کی شدید کمی

ابو ظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں فوڈ اینڈ بیورجز (ایف اینڈ بی) کے شعبے میں نئی نوکریوں میں 120 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس اضافے کی بنیادی وجہ دبئی ایکسپو 2020 اور کورونا کے کیسز میں کمی ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق اس وقت امارات میں ایف اینڈ بی کے شعبے میں

سب سے زیادہ نوکریاں پیدا ہو رہی ہیں لیکن اس حساب سے ملازمین دستیاب نہیں ہو رہے۔

مارک الیز کے ڈائریکٹر آس اسماعیل کے مطابق 2021 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں فوڈ اینڈ بیوریجز کے شعبے میں نوکریوں میں 120 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ہیومن ریسورسز کے شعبے کو مختلف کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کی فراہمی کی درخواستیں بھجوائی جارہی ہیں۔

ایف اینڈ بی کے شعبے میں ملازمین کی طلب پوری کرنے کیلئے ملک بھر میں مزیدجامعات اور کالجز بھی قائم کیے گئے ہیں

جہاں لوگوں کو اس شعبے کے حواللے سے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پیکا آرڈیننس: ’فیک نیوز شیئر کرنے پر سزا لیکن خبر غلط ہے اس کا فیصلہ کون کرے گا؟‘

حضرت علیؓ نے فرمایا سخت پریشانی میں یہ آیت پڑھو اور پھر کمال دیکھو