in

سعودی شخص نے غلطی سے بیٹے کی سالگرہ کا تحفہ دینے کے لیے غلطی سے 365ملین ڈالر کے دو جہاز خرید لیے جب حقیقت کا پتا چلا تو کیا ہوا

سعودی شخص نے غلطی سے بیٹے کی سالگرہ کا تحفہ دینے کے لیے غلطی سے 365ملین ڈالر کے دو جہاز خرید لیے جب حقیقت کا پتا چلا تو کیا ہوا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں ایک باپ نے بیٹے کو سالگرہ کا تحفہ دینے کے لیے نیا معیار  طےکر دیا ہے۔حقیقت میں تو  یہ معیار غلطی سے خود ہی طے ہوگیا۔اس شخص نے اپنے بیٹے کے لیے  سالگرہ کے تحفے کے طور پر غلطی سے دو ایئر بس اے350-1000ایس خرید لیے۔

یہ شخص اصل میں اپنے بیٹے کے لیے چھوٹے سائز کے جہاز کے ماڈل کی تلاش میں تھا۔یہ سعودی شخص، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، سعودی عرب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کار ہیں۔

وہ اپنے بچوں کی سالگرہ پر تحفے میں دینے کے لیے چھوٹے جہازوں کے ماڈل کی تلاش میں تھے۔ اُن کے بیٹے ہوابازی کے شوقین ہیں۔ سعودی شخص نے دنیا کی دوسری بڑی ایروسپیس کمپنی ائیر بس کو فون کیا اور ان سے ماڈل جہازوں کے بارے میں معلومات لیں

لیکن انگریزی اچھی طرح نہ جاننے کی وجہ سے وہ اپنا مدعا ٹھیک سے بیان نہ کر سکیں۔ائیر بس نے اُن کے جہاز کے انٹرئیر اور ڈیزائن کے حوالے سے بہت سے سوالات کیے۔ سعودی شخص نے سوچا کہ کمپنی بہترین ماڈل جہاز بنائے گی۔ جب قیمت کی بات آئی

تو ائیر بس نے 365 ملین ڈآلر کی رقم بتائی۔ سعودی شخص نے سوچا کہ اگرچہ یہ مہنگا ہے لیکن پھر بھی مناسب ہے۔ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے رقم منتقل کر دی۔ اس غلطی کا پتا اس وقت چلا

جب کچھ  مہینوں بعد ائیر بس نے فون کر کے اس شخص کو بتایا کہ ان کے دونوں جہاز تیار ہیں۔ ائیر بس نے پوچھا کہ

ان جہازوں کو کون اڑائے گا۔سعودی شخص نے غلطی سے خریدے جانے والے جہازوں میں سے ایک خود رکھ لیا  ہے اور دوسرا اپنے کزن کو تحفے میں دے دیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آڑو کھانے کے 20 ناقابل یقین فوائد جنہیں جان کر آج سے ہی اس کا استعمال شروع کردیں گے

“بچہ بھوکا ہے صاب کچھ دے دو”