ملک کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین تیار، رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ
جاپان(ویب ڈیسک) جاپان ریلوے نے ہائیڈروجن سے چلنے والی پہلی ملکی ٹرین کی نقاب کشائی کی ہے۔
کمپنی کو امید ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج نہ کرنے والی، نئے ڈیزائن کی
حامل یہ ٹرین ڈیزل سے چلنے والی ٹرینوں کی جگہ لے گی۔جے آر ایسٹ نے یہ ٹرین ٹویوٹا موٹر
اور ہٹاچی کے تعاون سے تیار کی ہے۔ٹرین کی چھت پر بنے ٹینکوں میں موجودہ ہائیڈروجن گیس فضا میں موجود آکسیجن کے ساتھ مل کر کیمیائی ردعمل کے ذریعے بجلی پیدا کرتی ہے۔
اس ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کے قریب ہے۔جاپان میں ہائیڈروجن سے مسافر کاریں اور بسیں پہلے ہی چلائی جارہی ہیں،
تاہم ٹرینوں میں ہائیڈروجن کو بطور ایندھن استعمال کرنے کی قانونی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
جے آر ایسٹ نے ٹرین کے اس اولین ماڈل کے لیے قانونی استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔
کمپنی آئندہ ماہ سے ٹرین کی آزمائش شروع کرنے اور 2030 سے ٹرین کا تجارتی بنیادوں پر استعمال شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔