وہ پاکستانی نوجوان جو گزشتہ 8 سال سے درخت پر رہ رہا ہے، مگر کیسے اور کیوں ؟ ناقابل یقین وجہ سامنے آ گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک ایسی خبر جو جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔ شہر قائد میں ایک نوجوان پچھلے8 برسوں سے پرندوں کی طرح درخت پر آشیانہ بنا کر زندگی بسر کر رہا ہے
جس میں اس نے موبائل چارجنگ کے انتظام سمیت چولہا، واش بیسن اور لائٹ وغیرہ کا بھی انتظام کر رکھا ہے۔
فرمان احمد کے مطابق اس کے والدین کی وفات ہو گئی ہے اور بہن بھائی شادی شدہ ہیں، اس کی بھی شادی ہوئی تھی لیکن کم آمدنی کی وجہ سے بیوی چھوڑ کر چلی گئی۔اس کے پاس رہنے کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا
تو اس نے درخت پر یہ گھر بنا لیا،ایک سوال کے جواب میں فرمان نے بتایا کہ گرمی دور کرنے کے لئے اس کے پاس کوئی پنکھا موجود نہیں اور وہ قدرتی ہوا پر اکتفا کرتا ہے، بارشوں میں اس کے لئے اپنے گھر میں رہنا مشکل ہو جاتا ہے
تاہم محلےدار اس کا کافی خیال رکھتے ہیں۔فرمان نے بتایا کہ درخت پر بنے گھر میں لائٹ جلانے اور موبائل کی چارج کرنے کے لئے ایک محلے دار ہی نے اپنے گھر سے بجلی کا کنکشن دیا ہوا ہے۔
سامنے مسجد ہے ، وہاں پانچوں وقت نماز پڑھ لیتا ہوں اور علاقہ مکینوں کی گاڑیاں صاف کر کے جو رقم حاصل ہوتی ہے، اس سے کھانے پینے کا انتظام ہو جاتا ہے۔فرمان نے بتایا کہ جو کچھ پہلے تھا،
وہ بھی بیگم کے پاس جا چکا ہے، اب نہ تو وہ ساتھ رہنے کو تیار ہے اور نہ ہی علیحدگی ہوئی ہے۔ آگے کیا ہو گا یہ تو اللہ پاک ہی بہتر جانتے ہیں۔