میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق سالہا سال تنازعات کی وجہ بننے والے ابہام کو ختم کر دیا ہے جس کے مطابق اب وفات پاچکے سرکاری ملاز مین کی اولاد میں سب سے بڑا بیٹا یا بیٹی ہی پنشن وصول کرنے کے حقدار ہوں گے۔
قبل ازیں وفات پا چکے سرکاری ملازم کی پنشن کے حقدار سے متعلق فیصلہ کرنا مشکل ہوتا تھا تاہم اب وفات پا چکے سرکاری ملازمین کی پنشن کے حقداروں سے متعلق واضح کردیا گیا ہے کہ سرکاری ملازم کی اولاد میں سب سے بڑا بیٹا یا بیٹی ہی پنشن وصول کرنے کے حقدار ہوں گے، اس کے علاوہ ایک س ے زائد شادیاں کرنے والے سرکاری ملازم کی وہی بیوی پنشن کی حقدار ہوگی جس کی عمر زیادہ ہو گی۔محکمہ خزانہ پنجاب اور اے جی آفس نے پنشن کے حقداروں سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے۔