in

سرکاری ملازمین کی موجیں جولائی کی 10 فیصد اضافی تنخواہ کے ساتھ50 فیصد سپیشل الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری

نیشنل نیوز ! پنجاب حکومت نے پنجاب بھر کے 7 لاکھ سے زائد گریڈ 1 سے 19 کے افسران و ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الائونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سپیشل الائونس 10 محکموں کے افسران و ملازمین کو نہیں ملے گا جن میں پولیس، عدلیہ، ڈاکٹر، انجینئرز سمیت سول سیکرٹریٹ کے ملازمین شامل ہیں۔

بڑی عید سے قبل 7 لاکھ سے زائد افسران وملازمین 60 فیصد اضافی تنخواہ وصول کریں گے کیونکہ جولائی کی تنخواہ کیساتھ 25فیصد سپیشل الائونس اور جون کے مہینے کا 25 فیصد سپیشل الائونس الگ سے ملے گا۔دوسری جانب بجٹ میں منظور کی گئی 10 فیصد اضافی تنخواہ بھی اس میں شامل ہوگی، جن ملازمین کو سپیشل الائونس نہیں ملے گا ان کی تنخواہ میں صرف 10 فیصد اضافہ ہوگا، محکمہ خزانہ پنجاب نے سپیشل الائونس کے اجرا ء کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے سپیشل الائونس کی فہرست سے 10 محکموں کے ملازمین کو نکال دیا ہے جن میں لاہور ہائیکورٹ اسٹیبلیشمنٹ ،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ،ڈاکٹر ،صوبائی محکموں کے انجینئرز ،پولیس ،سول سیکرٹریٹ اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ملازمین شامل ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک لڑکی سے کئی ماہ تک ٹیلیفون پر باتیں ہوئیں، ملاقات میں کون نکلا؟پڑھیے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی زندگی کا ایک ناقابل یقین واقعہ

حکومت کا زبردست فیصلہ سرکاری ملازمین کی پنشن کا حقدار کون ہوگا؟ سالوں سے جاری تنازعہ ہمیشہ کے لیے ختم