in

ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی وزیراعظم عمران خان

ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی۔

وزیراعظم عمران خان نے ’’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ پروگرام میں براہ راست عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے

کہ ہر 2 مہینے کے بعد عوام کی کال سنوں، اصولاً مجھے یہ بات پارلیمنٹ میں بولنا چاہیے لیکن پارلیمنٹ میں مجھے بولنے نہیں دیتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی، مہنگائی مجھے کئی دفعہ راتوں کو جگاتی ہے جب کہ مہنگائی دنیا بھر میں ہے۔انہوں نے کہا

کہ جب ہماری حکومت آئی تو سب سے بڑا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا، سارا پریشر روپے پر تھا، ہمارے پاس ڈالرز ہی نہیں تھے،

روپے کے گرنے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، پاکستان سے ڈالر افغانستان جانا شروع ہوئے جس سے ہمارے روپے پر دباؤ بڑھ گیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میرے بھائی کو سانحہ مری پر بولنے پر دھمکیاں دی جارہی تھیں، اب اس پر جھوٹا پرچہ کرکے گھر سے اٹھا لیا گیا ہے، طیب گوندل کی بہن کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

20لاکھ قرض حاصل کریں اور ماہانہ صرف 11ہزار قسط ادا کریں، حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی