in

وہ مسلمان ملک ہے جسکی عوام پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ پر باہر نکل آئی

وہ مسلمان ملک ہے جسکی عوام پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ پر باہر نکل آئی

الماتے(نیوز ڈیسک )قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے،

پرتشدد مظاہروں کے بعد قازقستان کے صدر نے کابینہ برطرف کر دی۔غیرملکی خبر ایجنسی

کے مطابق قازقستان کے صدر نے وزیراعظم عسکر مامن کا استعفی قبول کرلیا ہے، نائب وزیراعظم نئی کابینہ کی تشکیل تک وزیراعظم کی

ذمہ داریاں نبھائیں گے۔دارالحکومت الماتے اور مغربی صوبے منگیستو میں 19 جنوری تک ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا اور رات 11بجے سے صبح 7بجے تک کرفیو بھی نافذ رہے گا۔

واضح رہے کہ قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مظاہرے جاری تھے، پولیس نےمظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ،

اسٹن گرینیڈ کا استعمال کیا ۔مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 95 پولیس اہلکارزخمی ہوئے جبکہ 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2022 میں کیا ہونے والا ہے؟ خطرناک پیش گوئیوں نے تہلکہ مچا دیا

معروف اداکارہ صبا قمر کو شادی کی پیشکش کس نے کی؟ نام سن کر آپ حیران رہ جائیں گے