in

2017 ءمیں 1 لاکھ ٹیکس جبکہ 2019ء میں 98 لاکھ روپے ٹیکس۔۔۔!!! 2 سالوں میں عمران خان کی آمدنی میں اتنا اضافہ کیسے ہوا؟

2017 ءمیں 1 لاکھ ٹیکس جبکہ 2019ء میں 98 لاکھ روپے ٹیکس۔۔۔!!! 2 سالوں میں عمران خان کی آمدنی میں اتنا اضافہ کیسے ہوا؟

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف اور احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2019 میں 98 لاکھ روپے ٹیکس دیا ، وہ عوام کو بتائیں کہ ان کی آمدن میں اضافہ کیسے ہوا ہے، ن لیگی رہنما کے سوال پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دلچسپ جواب دیدیے۔نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام “لائیو ود ندیم

ملک” میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم 2017 میں 1 لاکھ 3 ہزار روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں اور اس وقت کی ان کی آمدنی بھی ظاہر کی گئی ہے،

آج جو ڈائریکٹری جاری کی گئی اس کے مطابق وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان 2019 میں 98 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔جاوید لطیف نے کہا کہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد ان کی آمدنی کیسے بڑھ گئی جس پر

انہوں نے 98 لاکھ روپے ٹیکس دیدیا، یہ معاملہ صرف غور طلب نہیں ہے بلکہ اس معاملےپر عوام کے سامنے ایک مثال قائم کرنے کیلئے تحقیقات ہونی چاہیے۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بھی ٹویٹرپر اپنے بیان میں ایسا ہی سوال کیا اور کہا

کہ وزیر اعظم بننے کے بعد 2 سالوں میں1,000 گنا اضافہ کیسے ہوا؟ قوم جاننا چاہتی ہے کہ اقتدار میں آ کر آمدنی کے کونسے نئے ذرائع شامل ہوئے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ارسطوصاحب کل آ جائیں

کسی بھی چینل پر لائیو۔ پہلے تو آپکو وزیراعظم کے ٹیکس کے ایک ایک پیسے کا حساب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد آپ سے آپکے بھگوڑے نواز اور شہباز کا حساب مانگا جائے گا۔اب یا تو حساب لے کر آئے گا یا پھر اپنے ساتھ 100 پیاز۔ کیونکہ اس عمر میں دوسرا آپشن تو برا لگے گا۔وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ جاہلیت کی انتہا ہے احسن اقبال کی۔ جب ٹیکس دیا ہے

تو مطلب کے تمام تر آمدنی ڈاکومنٹڈ ہے اور جائز طریقے سے حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسے آپ لوگوں کو تو عادت ہی کالا دھن کما کر اپنے ملازمین کے اکاؤنٹس میں رکھنے کی ہے، آپ کو کیا معلوم کے حلال کمائی کو کیسے ڈاکومنٹ کرکے اس پر ٹیکس دیا جاتا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شادی کے بعد پہلا دھوکہ! کترینہ کیف نے سلمان خان کے ساتھ کیا کر دکھایا !!! ہر کوئی حیران رہ گیا

یہ نظام ہے یا مذاق :