یہ شادی کس کی تھی ؟ حیران کن خبر
سیالکوٹ (ویب ڈیسک) زمیندار کی شادی پر خوشی منانے کا سیالکوٹ میں انوکھا انداز سامنے آیا ہے۔دلہا والوں نے شادی کے موقع پر غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور گرم شالیں اس طرح نچھاور کیں
کہ برسات کا گماں ہونے لگا۔سیالکوٹ میں گزشتہ روز ہوئی شادی میں قیمتی تحائف سمیٹنے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔
سیالکوٹ میں زمیندار کی شادی کی انوکھی خوشیاں، دلہا کے عزیز و اقارب کی جانب سے غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور گرم چادروں کی برسات کردی گئی۔
سمبڑیال سے ڈسکہ جانے والی بارات میں عزیز و اقارب نے بہت سی غیرملکی کرنسی، موبائل فونز اور گرم چادریں لوگوں میں تقسیم کیں۔
یہ قیمتی تحائف ایک اونچی عمارت سے نیچے پھینکے گئے، کسی کے ہاتھ موبائل لگا
تو کسی کے ہاتھ گرم چادر اور کسی کو غیرملکی کرنسیملی ۔بارات پہنچتے ہی گاؤں والوں کی چاندی ہو گئی، موبائل فونز اور گرم چادروں کو حاصل کرنےکے لیے گاؤں والوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔
دلہا کے عزیز و اقارب کے مطابق انہوں نے بارات کے لمحات کو یادگار بنانے کے لیے ایسا کیا۔