in

جلد منظر عام پر آنیوالے آئی فون 14 کی وہ خاص بات جو اب تک کسی آئی فون میں نہیں تھی ۔۔۔۔

جلد منظر عام پر آنیوالے آئی فون 14 کی وہ خاص بات جو اب تک کسی آئی فون میں نہیں تھی ۔۔۔۔

نیویارک(ویب ڈیسک) ایپل کی طرف سے اپنا نیا ماڈل ’آئی فون 14‘ روایتی سم کارڈ سلاٹ کے بغیر متعارف کرائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق قبل ازیں کہا جا رہا تھا کہ ایپل آئی فون 15میں سم کارڈ سلاٹ ختم کرے گی

اور یہ ماڈل صرف ’ای سم ‘ کو سپورٹ کرے گا تاہم اب میک رومرز(MacRumors)نامی فرم کی طرف سے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے

کہ ایپل مبینہ طور پر آئی فون 14سے ہی سم کارڈ سلاٹ ختم کرنے جا رہی ہے۔میک رومرز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے

کہ ایپل اس حوالے سے امریکہ کی سیلولر کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے کہ وہ صرف ای سم کو سپورٹ کرنے والے آئی فون 14کے لیے کمپنی سے تعاون کریں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئی فون 14ستمبر 2022ءمیں متعارف کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایپل کمپنی ستمبر 2018ءمیں اپنے ماڈل آئی فون ایکس ایس کے بعد سے ہر ماڈل میں روایتی سم کارڈ کے ساتھ ای سم کارڈ کا آپشن بھی فراہم کر رہی ہے، تاہم آئی فون 14پہلا ماڈل ہو گا

جس میں صرف ای سم استعمال ہو گی۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آئندہ سال کمپنی آئی فون 13کے کچھ ماڈلز میں بھی نینو سم کارڈ کا آپشن ختم کر دے گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معاوضہ لے کر لاتیں اور گھونسے کھانے والا انوکھا ڈاکٹر، یہ ایسا کیوں کرتا ہے ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ اجائیں گے

اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم قرار