in

کنٹینر سے 150 کروڑ روپے برآمد، یہ کس کی ملکیت ہیں؟

کنٹینر سے 150 کروڑ روپے برآمد، یہ کس کی ملکیت ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگر انسان نے پیسہ حق حلال سے کمایا ہو اور گورنمنٹ سے کوئی چیز چھپائی بھی نہ ہو تو کوئی پریشانی نہیں ہوتی مگر جب پیسہ حرام کا ہو اور ٹیکس بھی نہ دیا ہو تو پیسہ چھپانا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک عجیب و غریب واقعہ اب سامنے آیا ہے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک بڑے تاجر کے گھر چھاپہ مار کر کنٹینر میں رکھے گئے 150 کروڑ روپے برآمد کرلیے گئے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق چھاپہ ٹیکس حکام نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مارا۔

پرفیوم کے بڑے تاجر پیوش جین نے ٹیکس سے بچنے کیلئے پیسے گھر میں کھڑے کنٹینر میں چھپا رکھے تھے۔ جمعرات کو حکام نے چھاپہ مارا اور کنٹینر میں موجود نقدی دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔ تاجر کے گھر پر کارروائی 24 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی اور نوٹ گننے والی مشینیں منگوا کر رقم گنی گئی۔

دوسری جانب لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں جافنا کنگز نے گال گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 202 رنز کے تعاقب میں 178 رنز بناسکی۔ گال گلیڈی ایٹرز کی جانب  سے گوناتھلکا 54 اورمینڈس 39 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ جافنا کنگز کی جانب سے ہسارنگا اور ڈی سلوا نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

،شعیب ملک کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے مگر ہائی سکورنگ میچ میں انہوں نے تین اوورز میں صرف 12 رنز دئیے۔ جافنا کنگز نے

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 201 رنز بنائے تھے۔ جافنا کنگز کی جانب سے فرنینڈو 63 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ شعیب ملک نے 11 گیندوں پر 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی

اور محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ صرف 10 رنز بناسکے۔جافنا کنگز کے اوشکا فرنینڈو کو میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اردو کی مقبول ترین شاعرہ پروین شاکرجس محفل میں بھی جاتیں، وہاں سے انہیں ننگے پاوں گھر جانا پڑتا تھا، مگر کیوں ؟ جانئے

آپ کا معدہ خراب ہے یا کھانا ہضم نہیں ہوتا معدہ میں جلن ہوتی ہے صرف یہ تین کام کرلیں معدہ زندگی بھر خراب نہیں ہوگا انشااللہ