in

جتنی کرپشن ہوئی سب عمران خان کے دستخط سے ہوئی: مریم اورنگزیب

جتنی کرپشن ہوئی سب عمران خان کے دستخط سے ہوئی: مریم اورنگزیب

اسلام آبا(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے

وزیرِ اعظم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 72 سال کی تاریخ میں کسی نے کرپشن کی ہے تو وہ عمران خان ہیں، ان کی کرپشن کی گواہی ان کے دائیں بائیں بیٹھے لوگ دے رہے ہیں، جتنی کرپشن ہوئی سب عمران خان کے دستخط سے ہوئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ دوسروں پر الزام لگاتے ہیں، آپ کے اپنے لوگ کرپشن میں ملوث ہیں، آپ کے اپنے لوگ الزام لگاتے ہیں کہ جہانگیر ترین عمران خان کے خرچے اٹھاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ کیا نواز شریف اور شہباز شریف نے کہا تھا

کہ چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دو؟ آپ نے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت اس لیے دی کہ مافیا کی جیبیں بھریں، آپ نے مصنوعی قلت کی، پھر چینی کی قیمت میں اضافہ کیا، چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد دگنی قیمت پر چینی درآمد کی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کیا نواز شریف اور شہباز شریف نے یہ سب کرنے کا مشورہ دیا تھا؟ آٹے میں بھی کرپشن کی داستان ہے، پہلے ایکسپورٹ کیا پھر امپورٹ کیا، کیا نواز شریف اور شہباز شریف نے کہا تھا کہ آپ آٹا اسمگل کر دیں؟

آج مہنگے فرنس آئل سے بجلی کی پیدا وار دگنی ہو چکی ہے، فرنس آئل سے اس لیے بجلی بنا رہے ہیں کہ آپ کے دائیں بائیں مافیا بیٹھا ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آڈٹ جنرل کی رپورٹ بتا رہی ہے کہ عمران خان نے کووڈ فنڈ کا پیسہ کھایا ہے، آپ نے کووڈ فنڈ کھا کر عوام کی صحت کے ساتھ کھیلا، آٹا، بجلی، چینی، گیس چوری کا پیسہ زمان ٹاؤن کے گھر میں لگ رہا ہے، او آئی سی کانفرنس سے ایک دن پہلے نواز شریف اور شہباز شریف پر الزامات لگائے گئے۔ترجمان نون لیگ کا کہنا ہے

کہ عمران خان نے اپنے غیر قانونی بنی گالہ کے گھر کو ریگولرائز کرایا، غریبوں کے گھر گرائے گئے، آج تک جو گیس مل رہی ہے وہ نواز شریف کے منصوبوں سے مل رہی ہے، شریف خاندان پہلے کبھی اس طرح کے سیاسی انتقام سے نہیں گزرا، شریف خاندان کے خلاف تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ہیں، وہ سرخرو ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر کرپشن کا الزام لگا تو انہوں نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر انکوائری کا کہا،

عمران خان کے خلاف کرپشن کے الزامات پر نیب سمیت سب کی زبان بند ہو گئی، 2018ء میں آر ٹی ایس کو بٹھا کر عوام سے بدلہ لیا گیا، پاکستان 5.8 فیصد پر ترقی کر رہا تھا، آپ نے دیوالیہ ہونے کا پروپیگنڈا چلایا، کارٹیلز کی جیبیں بھرنا بند ہوگیا تو عمران خان کا خرچہ بند ہو جائے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو توشہ خانے کی گھڑیاں بھی نہ چھوڑیں، وہ دوسروں پر کرپشن کا الزام لگاتے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کے لگائے گئے منصوبوں میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے، ہم 3 سال سے کہہ کہہ کر تھک گئے کہ آپ کو شرم آنی چاہیے، مگر آپ کو شرم نہیں آئی، کے پی کے میں جو ہو رہا ہے اس کی مذمت کرتی ہوں،

عدم برداشت، تشدد، جھگڑے اور فساد بھی عمران خان کا ہی تحفہ ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ نے ہر وہ جھوٹا الزام لگایا جس سے پاکستان اور اس کے امیج کو نقصان پہنچا، کرپشن پر عمران خان کا لیکچر ایسے ہی ہے جیسے اخلاقی اقدار پر، توشہ خانے میں گھڑیوں اور سونے کی چوری عمران خان کے دستخط سےہوئی، آپ کے فیصلوں اور دستخطوں سے ڈاکے ڈالے گئے، آپ کی اصل پوزیشن تھانے کے ایس ایچ او کی ہونی چاہیے تھی، آپ مسلم لیگ نون کے فوبیا کا شکار ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا کی خطرناک ترین آگ ۔۔۔جنگل میںکروڑوں جانورہلاک، ہوشربا اعداد شمار جاری

مداحوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز!!! ڈرامہ ’ پری زاد‘ کی کہانی میں کیاموڑ آنیوالا ہے؟ اہم کردار نے بتا دیا