in

مداحوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز!!! ڈرامہ ’ پری زاد‘ کی کہانی میں کیاموڑ آنیوالا ہے؟ اہم کردار نے بتا دیا

مداحوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز!!! ڈرامہ ’ پری زاد‘ کی کہانی میں کیاموڑ آنیوالا ہے؟ اہم کردار نے بتا دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں ان دنوں نشر کیا جانے والا ٹی و ی ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ ناظرین کی توجہ سمیٹے ہوئے ہے، اور ہر دن کیساتھ مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا رہا ہے، اس ڈرامہ میں اہم کردار ادا کرنے والے افتخار افی نے کئی راز سے پردہ اٹھا یاہے۔نیو ٹی وی کے مارننگ

شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ پری زاد میں کمالی کا کردار ادا کرنے والے افتخار افی نے کہا کہ 54 سال میں اس کردار کو حاصل کرنے کیلئے 28 سال کا عرصہ لگ گیا، انہوں نے کہا

کہ لوگ اب پاکستان میں چاہتے ہیں کہ ان کو بھی حقیقت میں کوئی بہروز کریم مل جائے مگر مجھے آج تک کوئی نہیں مل سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ راتوں رات امیر ہونے کا کوئی راستہ نہیں ،

ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ صبح جاگے تو سرہانے ڈالر ہی ڈالر ہوں، پاکستانی عوام کو بھی اس ڈرامے نے اسی سحر میں جکڑ دیا ہے

مگر حقیقت اس کے برعکس ہے، اور انسان کو کچھ پانے اور کسی مقام تک پہنچنے

میں نہ صرف وقت لگتا ہے بلکہ محنت بھی درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی مکمل کہانی کا تو علم نہیں لیکن اتنا ضرور کہوں گا

کہ یہ ڈرامہ اپنی آخری اقساط میں پاکستانی قوم کو ضرور کوئی بہترین پیغام اور خاص سمت دے کر جائے گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جتنی کرپشن ہوئی سب عمران خان کے دستخط سے ہوئی: مریم اورنگزیب

کے پی کے بلدیاتی الیکشن، مجموعی 64نشستوں میں سے 44کا نتیجہ آگیا، جے یو آئی 14جبکہ پی ٹی آئی کو کتنی نشستیں ملیں؟