in

جو بازار میں نکلتا تو اسے مرد اور عورتیں باطنی شکل میں نظر آتے ….

جو بازار میں نکلتا تو اسے مرد اور عورتیں باطنی شکل میں نظر آتے ….

لاہور (ویب ڈیسک) کووڈ 19نے مجھے کیا ڈرانا ہے، اللہ کے فضل سے میں نے تو سرطان ایسے موذی مرض کو بھی شکست فاش دی تھی مگر ان دنوں یہ جو ہر کوئی چہرے کو ماسک سے چھپائے پھرتا ہے، مجھے اس سے بہت خوف آتا ہے۔ خصوصاً وہ ماسک جس میں

ناک اُبھر کر مور کی تھوتھنی جیسی لگنے لگتی ہے۔ نامور کالم نگار عطاالحق قاسمی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔وہ تو میں ٹی وی پر بھی کسی کو پہنے دیکھتا ہوں تو اپنی آنکھیں ادھر ادھر کر لیتا ہوں۔ ایک صوفی کے متعلق سنا ہے کہ انہیں انسانوں کی باطنی شکلیں بھی نظر آ جاتی تھیں۔

کوئی بھیڑیا لگتا تھا، کوئی خنزیر، کوئی سانپ، کوئی لگڑ بگا اور کوئی کچھ اور۔ چنانچہ وہ بازار سے گزرتے ہوئے اکثر اپنی آنکھیں جھکا لیتے تھے۔ یہ شاید اُسی صوفی کا روحانی فیضان تھا کہ تھوڑا بہت مجھے بھی پتا چل جاتا تھا کہ جو شخص میرے ساتھ بیٹھا میری تعریف میں زمین آسمان کے کے قلابے ملا رہا ہے

وہ دراصل سانپ ہے اور اِس تاک میں ہے کہ کب میں اُس سے غافل ہوں اور وہ مجھے ڈنگ لے اور اپنا اثر میرے جسم میں اُتار دے لیکن اب تو سب نے اپنے چہرے چھپا لیے ہیں، کچھ پتا نہیں چلتا کہ جو آپ سے مخاطب ہے وہ سانپ کی کون سی نسل سے ہے۔

میں ایک پرانی سوچ کا آدمی ہوں چنانچہ میرا ذہن اُلٹی سیدھی باتیں سوچتا رہتا ہے۔ مثلاً میرے ذہن میں ایک بات یہ آتی ہے کہ کووڈ 19کا مہلک ہونا اپنی جگہ مگر اللہ چاہتا تو اس سے بھی خطرناک ایسی وائرس میں اپنی مخلوق کو مبتلا کر سکتا تھا

جو زیادہ تباہ کن ہوتی مگر اس میں کسی کو چہرا چھپانے کی ضرورت نہ ہوتی، اِس کے بجائے اُس نے یہ ماسک والی وبا بھیجی ہے، شاید اس لئے کہ دنیا بھر کے انسانیت دشمن، لٹیرے، اس قدر بےشرم ہو چکے ہیں کہ انہیں اپنا منہ چھپانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، قدرت نے ایسا انتظام کیا کہ اول تو وہ اب گھر سے باہر قدم ہی کم رکھتے ہیں

اگر رکھتے بھی ہیں تو منہ ڈھانپ لیتے ہیں کہ کوئی صوفی انہیں پہچان نہ لے۔ ابھی میرا ایک دوست امریکہ سے پاکستان آیا ہے، وہ بتا رہا تھا کہ سارا رستہ لوگ کلمہ طیبہ باآوازِ بلند پڑھ رہے تھے اور ایئر ہوسٹس تھیں کہ انہوں نے پورا جسم بمع چہرہ ڈھانپا ہوا تھا اور فلائٹ میں میزبانی نام کی کوئی چیز نہ تھی

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی دھ م ا ک ہ ، ہلاک ہونیوالوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟ تشویشناک تفصیلات آگئیں

اسلام آبادپوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، 41سال بعد کیا ہونے جارہا ہے؟ خبر نے ہلچل مچا دی