in

وزیر اعظم کاپنجاب کے ہر شہری کو صحت کارڈ ،اور کم تنخواہ والے افراد کو راشن کارڈ دینے کا اعلان کون سے افراد راشن کارڈ کے اہل ہونگے؟؟

وزیر اعظم کاپنجاب کے ہر شہری کو صحت کارڈ ،اور کم تنخواہ والے افراد کو راشن کارڈ دینے کا اعلان کون سے افراد راشن کارڈ کے اہل ہونگے؟؟

وزیر اعظم نے دورہ لاہو کے دوران صحت کارڈ اور راشن کارڈکی اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صحت کارڈ پروگرام سے چار سو چالیس ارب روپے تین سال میں خرچ ہوں گے، اب غریب سے غریب شہری بھی اپنا علاج کراسکے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ مارچ کے آخر تک پنجاب

میں شہریوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائے گا، پچاس ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کو احساس کارڈ ملےگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا

کہ اب نجی شعبہ ہسپتال بنائے گا، دیہات کے اندر، چھوٹے قصبوں میں جہاں صرف سرکاری ہسپتال ہیں اور وہاں ڈاکٹر نہیں جاتےہیں اور بنیادی صحت مراکز خالی پڑے ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب نجی شعبہ آئے گا کیونکہ سب کے پاس صحت کارڈ ہوگا،

غریب سے غریب بھی اپنا علاج کرواسکے گا، ان شااللہ آپ دیکھیں گے پاکستان میں ہسپتالوں کا جال پھیلے گا، غریب علاقوں میں جاکر نجی شعبہ ہسپتال بنائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوشی ہے

کہ مارچ تک سارے پنجاب کے خاندانوں کو صحت کارڈ مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے احساس کارڈ شروع کیا ہے، ابھی پاکستان کی آدھی آبادی جس کی آمدنی پچاس ہزار روپے سے کم ہے اس کو احساس کارڈ ملے گا، مہنگائی کے دور میں آٹا، گھی، دالیں، کریانہ اسٹورز میں جب تک مہنگائی کا سیزن ختم نہیں ہوتا

ان کو تیس فیصد رعایت ملے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مشکل وقت ہے، ساری دنیا میں مہنگائی آئی ہوئی ہے، اس میں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حادثے کے وقت سے لیکر ہسپتال پہنچائے جانے اور موت تک لیڈی ڈیانا کے ساتھ کیا ہوا ؟ ان سنے حقائق

حکومت کاایک اور غریب دشمن فیصلہ ، ایک گھر میں صرف ایک میٹر ہوگا